بی جے پی کی نفرت سے بھری سیاست ملک کے لئے نقصاندہ: راہل گاندھی

راہل گاندھی نے کہا کہ ’’ملکی اور غیرملکی صنعت بغیر سماجی امن و سکون کے نہیں چل سکتی۔ روز بروز اپنے آس پاس بڑھتی نفرت کو بھائی چارہ سے شکست دیں گے، کیا آپ میرے ساتھ ہیں؟‘‘

راہل گاندھی / ٹوئٹر @INCIndia
راہل گاندھی / ٹوئٹر @INCIndia
user

یو این آئی

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی نفرت والی سیاست کو صرف بھائی چارہ سے شکست دی جاسکتی ہے۔ راہل گاندھی نے اتوار کو ٹوئٹ کر کے کہا کہ میں بھی یہی مانتا ہوں کہ بی جے پی کی نفرت سے بھری سیاست ملک کے لئے نقصاندہ ہے۔

خیال رہے کہ راہل گاندھی نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر ایک سوال کیا تھا کہ بی جے پی حکومت کی سب سے بڑی کمی کیا رہی؟ آج انہوں نے اس کا جواب دیا۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’میں بھی یہی مانتا ہوں کہ بی جے پی کی نفرت بھری سیاست ملک کے لئے نقصان دہ ہے۔ اور یہ نفرت ہی بے روزگاری کے لئے بھی ذمہ دار ہے۔‘‘


راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ’’ملکی اور غیرملکی صنعت بغیر سماجی امن و سکون کے نہیں چل سکتی۔ روز بروز اپنے آس پاس بڑھتی نفرت کو بھائی چارہ سے شکست دیں گے۔ کیا آپ میرے ساتھ ہیں؟‘‘ راہل گاندھی نے اپنے اس ٹوئٹ کے ذریعے پیغام دیا کہ ملک میں صنعتی ترقی اور سماجی ہم آہنگی کے لئے بھائی چارہ ضروری ہے اور نفرت بھری سیاست کو شکست دے کر ہی بھائی چارے کا اعلاج کیا جا سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 16 Jan 2022, 3:41 PM