ہندوستان دنیا کا تیسرا سب سے بڑا گھریلو ایئرلائن مارکیٹ بن گیا

امریکہ اور چین کی گھریلو ایئر لائن مارکیٹ پہلی اور دوسری پوزیشن کے ساتھ ہندوستان سے آگے ہیں۔ ملک اپریل 2024 میں 15.6 ملین نشستوں کی گنجائش کے ساتھ دنیا کا تیسرا گھریلو ایئر لائن مارکیٹ تھا

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر/ آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر/ آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

ہوا بازی کے شعبے میں ترقی کی وجہ سے ہندوستان اب دنیا کی تیسری سب سے بڑی گھریلو ایئر لائن مارکیٹ بن گیا ہے۔ اس وقت صرف امریکہ اور چین کی گھریلو ایئر لائن مارکیٹ پہلی اور دوسری پوزیشن کے ساتھ ہندوستان سے آگے ہیں۔ آفیشیل ایئرلائن گائڈ (او اے جی) کے اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان اپریل 2024 میں 15.6 ملین نشستوں کی گنجائش کے ساتھ دنیا کا تیسرا سب سے بڑا گھریلو ایئر لائن مارکیٹ تھا۔

او اے جی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 10 سالوں میں ہندوستان میں نشستوں کی تعداد میں سالانہ 6.9 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔ اس عرصے کے دوران چین میں ملکی ایئر لائن کی نشستوں کی شرح نمو 6.3 فیصد رہی ہے۔ امریکہ اور انڈونیشیا کی ڈومیسٹک ائیرلائن مارکیٹ کا حال تقریباً ایک جیسا تھا۔ پورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لو کاسٹ کیریئر (ایل سی سی) کیپسیٹی شیئر کا کافی اہم رول ہوتا ہے۔ اپریل 2024 میں ہندوستانی گھریلو ایئر لائن مارکیٹ میں ایل سی سی کی حصے داری 78.4 فیصد تھی جو پانچ بڑی مارکیٹوں میں سب سے زیادہ ہے۔


رپورٹ کے مطابق انڈیگو نے 13.9 فیصد کی شرح نمو کے ساتھ اپنی مارکیٹ شیئر کو 62 فیصد تک بڑھا یا ہے۔ حالانکہ کسی دوسری ایئرلائن کے مارکیٹ شیئر میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوا۔ وزارت شہری ہوا بازی کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال 19 نومبر کو ملک میں ریکارڈ 4,56,910 مسافروں نے اندرون ملک ہوائی سفر کیا جو کہ کورونا کی مدت سے پہلے کی اوسط سے 7.4 فیصد زیادہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔