آئی ڈی بی آئی بینک کے منافع میں 64 فیصد اضافہ

بینک نے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اسے مالی سال 23-2022 کی آخری سہ ماہی میں 1133 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا، جو کہ مالی سال 22-2021 کے 691 کروڑ روپے سے 64 فیصد زیادہ ہے۔

آئی ڈی بی آئی بینک، تصویر آئی اے این ایس
آئی ڈی بی آئی بینک، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: سرکاری ملکیت والے آئی ڈی بی آئی بینک لمیٹڈ نے پچھلے مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں خالص منافع میں اس کے گزشتہ مالی سال کے یکساں مدت کے 691 کروڑ روپے کے مقابلے 64 فیصد کا اضافہ کرکے 1,133 کروڑ روپے پر پہنچ گیا۔

بینک نے اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اسے مالی سال 23-2022 کی آخری سہ ماہی میں 1133 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا، جو کہ مالی سال 22-2021 کے 691 کروڑ روپے سے 64 فیصد زیادہ ہے۔ اس کا آپریٹنگ منافع 60 فیصد بڑھ کر 2425 کروڑ روپے ہو گیا جو اس مدت کے دوران 1513 کروڑ روپے تھا۔


وہیں، اس کی خالص سود کی آمدنی 35 فیصد بڑھ کر 3,280 کروڑ روپے ہوگئی جو کہ زیر جائزہ مدت کے دوران 2,420 کروڑ روپے تھی۔ اس کے مجموعی نان پرفارمنگ اثاثے (این پی اے) 20.16 فیصد سے کم ہو کر 6.38 فیصد پر آ گئے۔ اسی طرح اس کا خالص این پی اے 1.36 فیصد سے کم ہو کر 0.92 فیصد پر آ گیا ہے۔

 31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال 23-2022 میں بینک کا خالص منافع 49 فیصد بڑھ کر 3645 کروڑ روپے ہو گیا۔ اسی طرح، اس کا آپریٹنگ منافع 17 فیصد بڑھ کر 8736 کروڑ روپے تک جا پہنچا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔