ایلون مسک کا اعلان، دنیا کی طاقتور ترین اے آئی آ رہی ہے، ٹریننگ شروع ہو گئی
ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ اے آئی کمپنی نے دنیا کی طاقتور ترین اے آئی کی تربیت شروع کر دی ہے۔ یہ تربیت امریکہ کے شہر میمفس میں شروع ہوئی ہے
ایلون مسک کا اے آئی وینچر ایکس اے آئی ہے۔ اس کے اے آئی پلیٹ فارم کا نام گروک ہے۔ اس بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کا سب سے طاقتور اے آئی کلسٹر ہے۔ یہ تربیت میمفس میں شروع ہوئی ہے جو کہ امریکی ریاست ٹینیسی کا سب سے بڑا شہر ہے۔ یہ اعلان خود ایلون مسک نے کیا ہے۔
اس شہر میں ایک نظام نصب کیا گیا ہے، جس میں 1,00,000 Nvidia H100 AI چپس استعمال کئے گئے ہیں۔ ایلون مسک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کے ذریعہ یہ اطلاع دی۔ انہوں نے اس کے لیے ایکس اے آئی ٹیم، ایکس ٹیم اور @نیویدا کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کا سب سے طاقتور اے آئی ٹریننگ کلسٹر ہے۔
ایک اور پوسٹ میں ایلون مسک نے کہا کہ دنیا کے طاقتور ترین اے آئی سے ہر کوئی فائدہ اٹھائے گا۔ یہ اس دسمبر سے شروع ہو سکتا ہے۔ اس سے قبل اس نے کہا تھا کہ گروک کو میمفس میں تربیت دی جا رہی تھی۔ ہر کوئی اس سے فائدہ اٹھا سکے گا۔
ایلون مسک کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دو ہفتے قبل یہ انکشاف ہوا تھا کہ ایکس اے آئی اور اوریکل کے درمیان سرورز پر 10 ارب امریکی ڈالرز کی ڈیل ہوئی تھی۔ اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایلون مسک اپنا ڈیٹا سینٹر بنانا چاہتے ہیں اور اے آئی چپس بھی خرید رہے ہیں۔
ایکس اے آئی اپنے لیے 100 (100,000) H100 سسٹم تیار کر رہا ہے۔ اس کی مدد سے اس کی تربیت شروع کی جائے گی۔ اس کے بارے میں مسک نے کہا کہ یہ دنیا کا سب سے طاقتور اےآئی کلسٹر ہوگا۔
گروک 2 اگست کے آخر تک ایکس آے آئی کے ذریعہ متعارف کرایا جائے گا۔ جبکہ گروک 3 اس سال دسمبر تک لانچ کیا جا سکتا ہے۔ مسک نے کہا کہ گروک 2 ایک بہترین پروڈکٹ ہو گا اور اس میں جو دشواریوں ہیں ان کو فی الحال دور کیا جا رہا ہے۔ ممکنہ طور پر اسے اگلے ماہ لانچ کیا جا سکتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔