ہندوستان زبردست بحران کی گرفت میں، دوسری سہ ماہی میں بھی جی ڈی پی شرح ترقی منفی
رواں مالی سال 21-2020 کی دوسری سہ ماہی میں بھی جی ڈی پی شرح ترقی نگیٹو رہی۔ آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی-ستمبر میں معیشت میں مائنس 7.5 فیصد کی گراوٹ درج کی گئی۔
کورونا وبا کے درمیان جمعہ کو دوسری سہ ماہی پر مبنی جی ڈی پی شرح ترقی کے اعداد و شمار جاری کیے گئے۔ مرکزی وزارت کے مطابق رواں مالی سال 21-2020 کی دوسری سہ ماہی یعنی جولائی-ستمبر کے دوران ہندوستانی معیشت کی شرح ترقی منفی میں 7.5 فیصد درج کی گئی۔ یہ اعداد و شمار ملک کی معیشت کے لیے اچھی علامت نہیں ہے۔
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک کی معیشت میں تقریباً 24 فیصد کی زبردست گراوٹ درج کی گئی تھی۔ اگر تازہ اعداد و شمار کا پہلی سہ ماہی سے موازنہ کریں تو معیشت میں کچھ بہتری ضرور ہوئی ہے، لیکن اس کے باوجود نگیٹو میں گروتھ ریٹ جانا معیشت کے لیے مثبت اشارے نہیں ہیں۔
تازہ اعداد و شمار کی بات کی جائے تو کور سیکٹر میں اکتوبر میں گروتھ مائنس 2.5 فیصد رہی جو ستمبر کے 0.8 فیصد کے مقابلے کم ہے۔ کور سیکٹر میں کوئلہ، خام تیل، فرٹیلائزر، استیل، پیٹرول، بجلی اور نیچرل گیس صنعتیں آتی ہیں، جو کس بھی معیشت کی بنیاد تصور کی جاتی ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔