ہمارے دروازوں کے سامنے پولیس گاڑی کھڑا کرنا انتظامیہ کا معمول بن گیا ہے: عمر عبداللہ

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ہمارے دروازوں کے سامنے پولیس گاڑی کھڑا کرنا موجودہ انتظامیہ کا اب معیاری آپریٹنگ طریقہ کار بن گیا ہے

سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی کی گپکار روڈ واقع رہائش کے باہر کھڑی پولیس کی گاڑی / تصویر یو این آئی
سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی کی گپکار روڈ واقع رہائش کے باہر کھڑی پولیس کی گاڑی / تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ہمارے دروازوں کے سامنے پولیس گاڑی کھڑا کرنا موجودہ انتظامیہ کا اب معیاری آپریٹنگ طریقہ کار بن گیا ہے۔

انہوں نے یہ باتیں پی ڈی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی ایک ٹویٹ جس میں انہوں نے اپنی رہائش گاہ کے گیٹ کے سامنے ایک پولیس گاڑی کھڑا ہونے کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے، کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہیں۔

محبوبہ مفتی کی رہائش کے باہر تعینات پولیس اہلکار / تصویر یو این آئی
محبوبہ مفتی کی رہائش کے باہر تعینات پولیس اہلکار / تصویر یو این آئی

عمر عبداللہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا: 'ہمارے گیٹوں کے سامنے ٹرک کھڑا کرنا موجودہ انتظامیہ کا معیاری آپریٹنگ طریقہ کار بن گیا ہے۔ انہوں نے میرے والد کے ساتھ بھی حال ہی میں ایسا ہی کیا جب انہیں نماز ادا کرنے کے لئے جانے سے روک دیا گیا۔ حکومت ذاتی آزادی کو ایک احسان سمجھتی ہے، اپنی مرضی کے مطابق یہ آزادی دی بھی جاتی ہے اور چھینی بھی جاتی ہے اس میں عدلیہ کی مداخلت کا کوئی خیال نہیں رکھا جاتا ہے'۔


بتا دیں کہ محبوبہ مفتی کو جمعے کی صبح مبینہ طور خانہ نظر بند رکھا گیا۔ اس ضمن میں موصوفہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'مجھے ایک بار پھر خانہ نظر بند رکھا گیا ہے۔ جموں و کشمیر انتظامیہ گذشتہ دو دنوں سے مجھے وحید الرحمان پرہ کے گھر واقع پلوامہ جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ بی جے پی کے وزرا اور ان کے حواری وادی کے گوشہ وکنار میں گھوم رہے ہیں لیکن صرف میرے معاملے میں سیکورٹی ایک مسئلہ ہے'۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔