جی ایس ٹی کلیکشن میں چھتیس گڑھ ریاست کا پہلا مقام
مرکزی وزرات خزانہ کے ذریعہ جاری فہرست کے مطابق چھتیس گڑھ میں اکتوبر -2019 کے مقابلے میں اکتوبر -2020 میں جی ایس ٹی کلیکشن میں 26 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
رائے پور: ملک کی بڑی ریاستوں میں جی ایس ٹی کلیکشن میں اضافے کے معاملے میں چھتیس گڑھ اور آندھرا پردیش مشترکہ طور پر پہلے مقام پر ہیں۔ مرکزی وزرات خزانہ کے ذریعہ جاری فہرست کے مطابق چھتیس گڑھ میں اکتوبر -2019 کے مقابلے میں اکتوبر -2020 میں جی ایس ٹی کلیکشن میں 26 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ریاست میں پچھلے سال اکتوبر میں 1570 کروڑ روپے کا جی ایس ٹی کلیکشن ہوا تھا۔ پچھلے سال کے مقابلے میں اس سال اکتوبر میں 404 کروڑ روپے زیادہ جی ایس ٹی کلیکشن حاصل ہوا ہے۔ رواں مالی سال 21-2020 کے اکتوبر مہینے میں ریاست میں 1974 کروڑ روپے کا جی ایس ٹی کلیکشن ہوا ہے۔
ریاست میں پورے لاک ڈاؤن کے دوران دیہی اور جنگلاتی علاقوں میں اقتصادی سرگرمیاں مسلسل چلتی رہیں۔ کسان انصاف یوجنا کے ذریعہ سے ریاست کے 19 لاکھ کسانوں کو باقاعدہ وقفہ سے دھان کی فروخت کی رقم ملتی رہی ہے۔ ریاست میں تہوار کے موقع پر اس کی تیسری قسط کے طور پر 1500 کروڑ روپے کسانوں کے کھاتے میں ڈالے گئے ہیں۔ پہلے بھی 1500-1500 کروڑ روپے کی دو قسطیں کسانوں کے کھاتوں میں منتقل کی گئی ہیں۔ گئو دھن نیائے یوجنا کے ذریعہ بھی کسانوں اور مویشی پروری کرنے والوں سے گھوٹھانوں میں گوبر کی خریدی کرکے قریب 40 کروڑ روپے دیئے گئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی گاؤں میں بڑی تعداد میں لوگوں کو روزگار مہیا کرانے منریگا کی عمل درآمدگی موثر طریقے سے کی گئی۔ اس کے نتیجے میں گاؤں کی معیشت مضبوط بنی رہی۔ لوگوں کی جیب میں پیسہ آنے سے اس کا فائدہ صنعت اور تجارت کے شعبہ کو بھی ملا۔ بحران کے دور میں دیہی علاقوں میں جو اقتصادی لکیوڈیٹی بنی رہی، اس کا فائدہ صنعتوں کو بھی ملا۔ لاک ڈاؤن کے دوران بھی ریاست کے کوئلہ کانوں اور اسٹیل صنعتوں میں پیداوار جاری رہی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔