جون ماہ میں کاروں کی فروخت کم ہو کر نصف رہ گئی
تنظیم کے صدر راجن نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے پورے ملک میں لگائے گئے لاک ڈاون کے اثرات سے آٹو موبائل شعبہ اب آہستہ آہستہ باہر نکلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس صنعت سے تقریباً 3.7 کروڑ لوگ جڑے ہوئے ہیں۔
نئی دہلی: کورونا بحران اور اس سے بچاؤ کے لئے لگائے گئے لاک ڈاون سے بری طرح متاثرہ آٹو کمپنیوں کے کاروبار میں اب بہتری آنے لگی ہے۔ جون ماہ میں ملک میں کاروں کی فروخت گزشتہ برس کے مقابلے تقریباً نصف رہ گئی جبکہ اپریل اور مئی کے مقابلہ میں اس میں تیزی رہی۔
نئی دہلی آٹو موبائل مینوفیکچررس کی تنظیم سوسائٹی آف انڈیا آٹو موبائل مینوفیکچررس (سیام) کی طرف سے آج جاری اعدادو شمار کے مطابق ملک میں مسافر گاڑیوں کی فروخت جون ماہ میں ایک سال پہلے کے مقابلہ میں 49.59 فیصد کم ہوکر 1,05,617 رہی۔ گزشتہ برس جون میں 2,09,522 مسافر گاڑیوں کی فروخت ہوئی تھی۔
سیام کے مطابق جون میں دوپہیہ گاڑیوں کی فروخت 38.56 فیصد کم ہوکر 10,13,431 رہی جو کہ ایک سال پہلے اسی مہینہ میں 16,49,475 رہی تھی۔ دوپہیہ گاڑیوں میں موٹر سائیکل کی فروخت جون 2020 میں 7,02,970 اکائی رہی جبکہ ایک سال پہلے اسی مہینے میں 1,84,596 موٹر سائیکلیں فروخت کی گئی تھیں۔ اس میں 35.19 فیصد کی کمی رہی۔ اسکوٹر کی فروخت اس مدت میں 5,12,626 سے کم ہوکر 2,69,811 رہ گئی۔ یہ کمی 47.37 فیصد کی رہی۔
تنظیم کے صدر راجن وادھوا نے نامہ نگاروں سے کہا کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے پورے ملک میں لگائے گئے لاک ڈاون کے اثرات سے آٹو موبائل شعبہ اب آہستہ آہستہ باہر نکلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پورے ملک میں آٹو موبائل صنعت اور اس سے منسلک سرگرمیوں میں تقریباً 3.7 کروڑ لگے ہوئے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔