پٹرولیم مصنوعات کے داموں میں اضافہ سے 18ویں روز بھی راحت، مگر قیمتیں ریکارڈ سطح پر برقرار

ماہرین کا کہنا ہے کہ پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی وجہ سے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ / تصویر آئی اے این ایس
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ / تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی،: بیرون ممالک میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی آنے کے باجود بدھ کے روز لگاتار 18 ویں دن بھی ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ غیر ملکی منڈیوں میں خام تیل میں نرمی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ سنگاپور میں لندن برینٹ 69 ڈالر فی بیرل سے نیچے آچکا ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول فی الحال 91.17 روپے اور ڈیزل 81.47 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔ ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 27 فروری کو بالترتیب 24 پیسے اور 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا اور ان دونوں کی قیمتیں کم و بیش ملک بھر میں ریکارڈ سطح پر برقرار ہیں۔


آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق آج ان دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کی وجہ سے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔