کورونا: مہاراشٹر کے 15 اضلاع انتہائی متاثر، پونے میں کیسز کی تعداد وحشتناک
کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں پچھلے کچھ دنوں میں اچانک اضافہ ہونے سے زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2.31 لاکھ کے پار ہوچکی ہے۔
ملک میں 19اضلاع ایسے ہیں جہاں کورونا وبا دوبارہ پھیلتی نظر آ رہی ہے اور گزشتہ دس دنوں میں سب سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں اور ان 19اضلاع میں سے 15اضلاع اکیلے ریاست مہاراشٹر سے ہیں ۔ یہ معلومات مرکزی وزارت صحت نے دی ہے۔ادھر مرکز نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی دوسری لہر کی شروعات ہو چکی ہے۔ واضح رہے ملک کا سب سے متاثر ضلع پونے ہے۔
ملک کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے متاثرین میں پچھلے کچھ دنوں میں اچانک اضافہ ہونے سے زیر علاج مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2.31 لاکھ کے پار ہوچکی ہے، جبکہ ایک ہی دن مرنے والوں کی تعداد بھی 186 تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 7،895 کا اضافہ ہوا، جبکہ منگل کے روز 4170، پیر کے روز 8718، اتوار کے روز 8،522 اور ہفتہ کے روز 4785 کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس عرصے میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 174 ریکارڈ کی گئی ہے۔جبکہ یہ تعداد منگل کے روز 131 ، سوموار کے روز 118، اتوار کے روز 158، ہفتہ کے روز 140، جمعہ کے روز 117 ، جمعرات کو 126، بدھ کے روز 133 ریکارڈ کی گئی تھی۔
دریں اثنا ء، ملک میں اب تک تین کروڑ 29 لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ مختلف ریاستوں سے منگل کی دیر رات تک موصولہ اعدادوشمار کے مطابق اس عرصے کے دوران کورونا وائرس کے 28762 نئے متاثرین سامنے آئے ہیں، جس سے ان کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ 38 ہزار 357 ہوگئی ہے۔ اس عرصے کے دوران 17648 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اب موجودہ مریضوں کی تعداد 7 895 بڑھ کر 231327 ہوگئی۔ اموات کی تعداد بڑھ کر 1،59،078 ہوگئی ہے۔ملک میں شفایابی کی شرح جزوی کم ہوکر 96.54 فیصد ہوگئی ہے ۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 17 Mar 2021, 8:11 AM