یش چوپرا نے رومانٹک فلموں کے ذریعے خصوصی شناخت بنائی

بالی وڈ میں کنگ آف رومانس یش چوپڑا کو ایک فلساز کےطور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے رومانٹک فلموں کے ذریعہ سامعین کے دلوں میں اپنے لئے ایک خاص جگہ بنائی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

یش چوپڑا کی پیدائش 27 ستمبر 1932 کو پاکستان میں پنجاب صوبے کے تاریخی شہر لاہور میں ہوئی تھی۔ان کے بڑے بھائی بی آر چوپڑا فلم انڈسٹری کے مشہور پروڈیوسر و ڈائرکٹر تھے ۔یش نے بمبئی آکر آئی ایس جوہر کے ساتھ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے اپنا کیریئر شروع کیاتھا۔1959 میں انہوں نے بطور ہدایت کار اپنےکیرئیر کی شروعات اپنے بڑے بھائی بی آر چوپڑا کے بینر تلے فلم ’’دھول کا پھول ‘‘سے کی تھی۔

1961 میں انہیں دوبارہ اپنے بھائی کے بینر تلے بنی فلم ’’دھرم پتر‘‘میں ہدایت کاری کرنے کا موقع ملا۔اس فلم میں ششی کپور نے بطور اداکار اپنے فلمی کیرئیر کی شروعات کی تھی۔ان دونوں فلموں کی کامیابی سے حوصلہ پاکر چوپڑا بھائیوں نے ساٹھ کی دہائی میں دیگر کئی فلمیں بنائیں۔1965 میں بنی فلم "وقت" ان کی بہترین فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔اس فلم کو پہلی ملٹی اسٹارر فلم مانا جاتا ہے۔اس فلم میں بلراج ساہنی، راجکمار، سنیل دت، ششی کپور اور رحمان نے اہم کردار ادا کئے تھے۔


1969 میں ایک اور سپر ہٹ فلم ’’اتفاق‘‘ منظرعام پر آئی ۔راجیش کھنہ اور نندا کی سسپنس تھریلر والی اس فلم میں حالانکہ کوئی نغمہ نہیں تھا باوجود اس کے فلم کو ناظرین نے بہت پسند کیا۔سال 1973 میں ریلیز ہونے والی فلم "داغ" کے ذریعہ یش چوپرا نے فلم سازی کے میدان میں بھی قدم رکھا۔راجیش کھنہ، شرمیلا ٹیگور اور راکھی کی یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ سال 1975 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دیوار‘ یش چوپڑا کے فلمی کیریئر کے لئے ایک نیا سنگ میل ثابت ہوئی ۔

سال 1976 میں یش چوپڑا کی فلم کبھی کبھی ریلیز ہوئی ۔ کہا جاتا ہے کہ اس فلم میں مبینہ طور پر سپرسٹار امیتابھ بچن کے ذریعہ نغمہ نگار ساحر لدھیانوی کی زندگی سے وابستہ پہلووں کو پردہ سیمیں پر پیش کیا تھا۔سال 1981 میں ریلیز ہوئی فلم ’’سلسلہ ‘‘ یش چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی اہم فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ یہ تصور کیا جاتا ہے کہ اس فلم میں امیتابھ بچن اور ریکھا کی اصل زندگی کو پردہ سیمیں میں پیش کیا گیا تھا ۔ سال 1982 سے 1989 یش چوپڑا کے سنے کیریئر کے لئے بری ثابت ہوئی۔ اس دوران ناخدا، ، سوال،فاصلے، مثال اوروجے جیسی کئی فلمیں باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئیں۔


سال 1989 میں فلم "چاندنی" نے ایک مرتبہ پھر یش چوپڑا کو شہرت دلائی ۔ سال 1991میں ریلیز ہوئی فلم ’’لمحے ‘‘ بھی یش چوپڑا کے لئے اہم ثابت ہوئی ۔ اس فلم کے ذریعے یش چوپڑا نے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ محبت کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔

سال 1995 میں یش چوپڑا کی ایک اور سپرہٹ فلم ’دلوالے دلہنیا لے جائیں گے‘ ریلیز ہوئی۔سال 1997میں ریلیز ہوئی فلم دل تو پاگل ہے یش چوپڑا کی ہدایت کاری میں بنی سپر ہٹ فلموں میں شمار کی جاتی ہے۔ سال 2004میں’ فلم ویر زارا‘ سے یش چوپڑا نے ایک مرتبہ پھر سے ہدایت کاری کے شعبے میں قدم رکھا ۔ شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا نے اس فلم میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔اس فلم کے ذریعہ یش چوپڑا نےیہ بتادیا کہ محبت کرنے والوں کو کوئی بھی سرحد روک نہیں سکتی۔


یش چوپڑا کو اپنے فلمی کیریئر میں اب تک 11 بار فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا جاچکا تھا۔ فلمی دنیا میں اہم تعاون کے لئے سال 2001میں یش چوپڑا کو دادا صاحب پھالکے ایوراڈ ملا ۔یش چوپڑا کی آخری فلم جب تک ہے جان سال 2012 میں ریلیز ہوئی ۔ہندی فلموں کو رومان کے رنگوں میں شرابور کرنے والے مشہور اور معروف فلم ساز اور پروڈیوسر یش چوپڑا21 اکتوبر کو اس دنیا کو الوداع کہہ گئے ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔