آسکر میں 'لاپتہ لیڈیز' کی انٹری پر عامر خان کا اظہار مسرت، فلم فیڈریشن آف انڈیا کا شکریہ ادا کیا

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب عامر خان کے پروڈکشن کی کسی فلم کو آسکر کے لیے منتخب کیا ہے۔ اس سے پہلے ان کی فلمیں 'تارے زمین پر'، 'پیپلی لائیو' اور 'لگان' کو بھی غیر ملکی فلم کیٹیگری کے لیے منتخب کیا گیا تھا

<div class="paragraphs"><p>لاپتہ لیڈیز کے پریمیر کے موقع پر عامر خان اور کرن راؤ / Getty Images</p></div>

لاپتہ لیڈیز کے پریمیر کے موقع پر عامر خان اور کرن راؤ / Getty Images

user

قومی آوازبیورو

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے پروڈکشن کے بینر تلے بنائی گئی فلم 'لاپتہ لیڈیز' آسکر میں غیر ملکی فلم کیٹیگری میں ہندوستان کی آفیشل انٹری ہوگی۔ عامر خان نے اس کے لیے فلم فیڈریشن آف انڈیا کی انتخابی کمیٹی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اداکار عامر خان نے ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ انہیں فلم کی ہدایت کار اور ان کی سابقہ بیوی کرن راؤ پر فخر ہے۔

عامر خان نے اپنے بیان میں کہا، ’’ہم سب اس خبر سے بہت خوش ہیں۔ مجھے کرن اور ان کی پوری ٹیم پر فخر ہے۔ میں فلم فیڈریشن آف انڈیا کی انتخابی کمیٹی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے آسکر میں ہندوستان کی نمائندگی کے لیے ہماری فلم کو منتخب کیا۔‘‘ خیال رہے کہ فلم 'لاپتہ لیڈیز' کو پیر کے روز باضابطہ طور پر 97ویں اکیڈمی ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔


عامر خان نے کہا، ’’ہمارے ناظرین، میڈیا اور پوری فلم کمیونٹی سے 'لاپتہ لیڈیز' کو جو پیار اور حمایت ملی، میں اس کے لیے دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جیو اور نیٹ فلکس کا بھی شکریہ، جو ہمارے بہترین پارٹنرز بنے۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ ہماری تمام محنت کا صلہ ملا ہے۔ آپ سب کا شکریہ امید ہے کہ 'لاپتہ لیڈیز' اکیڈمی کے ارکان کا دل بھی جیتنے میں کامیاب ہوگی۔‘‘

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب عامر خان کے پروڈکشن میں بنی کسی فلم کو فلم فیڈریشن آف انڈیا نے آسکر کے لیے منتخب کیا ہے۔ اس سے پہلے ان کی فلمیں 'تارے زمین پر'، 'پیپلی لائیو' اور 'لگان' کو بھی غیر ملکی فلم کیٹیگری کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔ ان میں سے صرف 'لگان' نے فائنل نومینیشن میں جگہ بنائی، تاہم یہ فلم بھی 74ویں اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین غیر ملکی زبان کی فلم قرار نہیں دی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔