ویب سیریز دھاراوی بینک کے لئے وویک اوبرائے نے بڑھایا 10 کلو وزن

وویک اوبرائے نے کہا کہ میں نے جینت گواسکر کے کردار کے لیے ہدایت کار سمیت کاکڑ اور مصنف کے ساتھ تقریباً ڈیڑھ ماہ گزارا۔ میں نے اس کردار میں آنے کے لیے 10 کلو وزن بڑھایا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے نے ویب سیریز دھاراوی بینک کے لیے 10 کلو وزن بڑھایا ہے۔ دھاراوی بینک میں سنیل شیٹی، وویک اوبرائے، سونالی کلکرنی مرکزی کرداروں میں ہیں۔ دھاراوی بینک کی کہانی ایشیا کے سب سے بڑے جھوپڑی اور کچی بستی والے علاقے دھاراوی کے گرد بنی ہے۔ اس فلم میں وویک اوبرائے نے پولیس افسر جینت گواسکر کا کردار ادا کیا ہے جس کے لیے انہوں نے 10 کلو وزن بڑھایا۔

وویک اوبرائے نے کہا کہ ’’میں نے جینت گواسکر کے کردار کے لیے ہدایت کار سمیت کاکڑ اور مصنف کے ساتھ تقریباً ڈیڑھ ماہ گزارا۔ اس پر جسمانی طور پر کافی تیاری کی گئی تاکہ اس میں میرا ایک حقیقی پولیس افسر کا کردار نظر آئے۔ میں نے اس کردار میں آنے کے لیے 10 کلو وزن بڑھایا۔ مجھے 10 کلو وزن بڑھانے میں 4 مہینے لگے۔ اس کے لیے خوراک میں اضافہ کرنا پڑا۔ عام طور پر میں دن میں 2 بار کھاتا ہوں لیکن اس وقت وزن بڑھانے کے لیے 6 سے 7 بار کھاتا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔