منوج باجپئی کی فلم ’صرف ایک بندہ کافی ہے‘ کا دوسرا ٹریلر جاری

منوج باجپائی کی فلم 'صرف ایک بندہ کافی ہے' سچے واقعات سے متاثر ہے۔ صرف ایک بندہ کافی ہے ایک کورٹ روم ڈرامہ ہے جس کی ہدایت کاری اپوروا سنگھ کارکی نے کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>منوج باجپائی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

منوج باجپائی، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار منوج باجپئی کی آنے والی فلم 'صرف ایک بندہ کافی ہے' کا دوسرا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ منوج باجپائی کی فلم 'صرف ایک بندہ کافی ہے' سچے واقعات سے متاثر ہے۔ صرف ایک بندہ کافی ہے ایک کورٹ روم ڈرامہ ہے جس کی ہدایت کاری اپوروا سنگھ کارکی نے کی ہے۔ صرف ایک بندہ کافی ہے' ایک عام آدمی کی سچائی کی جنگ جیتنے کی غیر معمولی جستجو ہے۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک عام آدمی کی قوت ارادی اور سیلف اٹائلڈ گاڈمین کی طاقت کے درمیان لڑائی میں ہمیشہ قوت ارادی کی ہی جیت ہوتی ہے اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہوتا۔

فلم 'صرف ایک بندہ کافی ہے' کا دوسرا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، ٹریلر کے آغاز میں پولیس وین سے اترتے ہوئے ایک بابا کی جھلک نظر آتی ہے، جن کی سیشن کورٹ میں درخواست ضمانت 5 بار مسترد ہو چکی ہے۔ اب وہ ہائی کورٹ سے رجوع کرتا ہے۔ وہ طاقتور وکلاء کا سہارا لیتا ہے لیکن ایک عام وکیل کے سامنے ان کی ایک نہیں چلتی۔


زی اسٹوڈیوز اور بھانوشالی اسٹوڈیوز لمیٹڈ پرزینٹس اپوروا سنگھ کارکی کی ہدایت کاری میں بنی، صرف ایک بندہ کافی ہے کو ونود بھانوشالی، کملیش بھانوشالی، آصف شیخ اور وشال گرنانی و جوہی پاریکھ مہتا نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔ صرف ایک بندہ کافی ہے 23 مئی 2023 کو زی 5 پر پریمیئر کے لیے تیار ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔