پتھربازی میں میرے زخمی ہونے کی خبر جھوٹی، کشمیر میں شوٹنگ کرنا مسرت افزا: عمران ہاشمی

اننت ناگ پولیس اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’پہلگام میں 18 ستمبر کو فلم شوٹنگ کے دوران جب شوٹنگ اختتام ہونے والی تھی، شام کے7 بجکر 15 منٹ پر ایک شر پسند نے کریو ارکان پر پتھر بازی کی‘۔

عمران ہاشمی، تصویر آئی اے این ایس
عمران ہاشمی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: بالی ووڈ ادا کار عمران ہاشمی نے پہلگام میں شوٹنگ کے دوران زخمی ہونے کی افواہوں کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سری نگر اور پہلگام میں شوٹنگ کرنا انتہائی مسرت افزا ہے، بتادیں کہ عمران ہاشمی ان دنوں کشمیر میں اپنی فلم ’گراؤنڈ زیرو‘ کی شوٹنگ کر رہے ہیں ذرائع کے مطابق پہلگام میں شوٹنگ کے دوران کسی شر پسند عنصر نے کریو ارکان پر پتھر بازی کی۔

اننت ناگ پولیس اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’پہلگام میں 18 ستمبر کو فلم شوٹنگ کے دوران جب شوٹنگ اختتام ہونے والی تھی، شام کے7 بجکر 15 منٹ پر ایک شر پسند نے کریو ارکان پر پتھر بازی کی‘۔ ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ’اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن پہلگام میں ایک ایف آئی آر درج کی گئی اور شر پسند کو شناخت کرکے گرفتار کیا گیا‘۔


عمران ہاشمی نے منگل کی صبح اس واقعے میں زخمی ہونے کی خبروں کو رد کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ’کشمیر کے لوگ بہت ہی پُرجوش ہیں سری نگر اور پہلگام میں شوٹنگ کرنا انتہائی مسرت افزا ہے‘۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پتھر بازی کے واقعے میں میرے زخمی ہونے کی خبریں صحیح نہیں ہیں‘۔

قابل ذکر ہے کہ ملی ٹنسی شروع ہونے سے قبل وادی کشمیر بالی ووڈ فلموں کی شوٹنگ کے لئے پسندیدہ مقام ہوا کرتا تھا۔ اب جہاں تین دہائیوں کے طویل عرصے کے بعد بالی ووڈ اداکاروں نے وادی میں ایک بار پھر فلموں کی شوٹنگ کرنا شروع کی ہے وہیں وادی میں سنیما گھر بھی کھلنے لگے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔