سشمیتا اور للت مودی کے تعلقات پر ان کے والد نے کہا- انہیں اس بارے میں قطعی علم نہیں

سشمیتا سین کے والد نے کہا کہ "مجھے اس پیشرفت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ میں نے اپنی بیٹی سے جمعہ کی صبح ہی ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی۔ لیکن اس نے مجھے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

سشمیتا سین اور للت مودی، تصویر آئی اے این ایس
سشمیتا سین اور للت مودی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

کولکتہ: آئی پی ایل کے سابق چیئرمین للت مودی نے جمعرات کو انکشاف کیا کہ وہ بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس یونیورس سشمیتا سین کو ڈیٹ کر رہے ہیں اور جلد ہی ان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ للت مودی کے بیان کے کچھ گھنٹوں بعد سشمیتا کے والد اور ریٹائرڈ ہندوستانی فضائیہ کے افسر شوبیر سین نے جمعہ کو کہا کہ انہیں اس بارے میں قطعی طور پر کوئی علم نہیں ہے۔

سشمیتا سین کے والد نے کہا کہ "مجھے اس پیشرفت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔ میں نے اپنی بیٹی سے جمعہ کی صبح ہی ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی۔ لیکن اس نے مجھے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ مجھے للت مودی کے ٹوئٹ کے بعد میڈیا والوں نے اطلاع دی۔ چونکہ مجھے اس معاملے کے بارے میں قطعی طور پر کوئی علم نہیں ہے، اس لئے کسی طرح کا تبصرہ کرنے سے میں قاصر ہوں۔"


شوبیر سین نے یہ بھی کہا کہ جمعہ کی صبح ان کی بیٹی کے ساتھ بات چیت کے دوران صرف غیر رسمی بات چیت ہوئی، جس میں للت مودی کا ایک بار بھی ذکر نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ "اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ میری بیٹی کی زندگی میں ایک اہم موڑ ثابت ہو گا۔ مجھے اس کے بارے میں مستقبل میں ضرور پتہ چلے گا۔ لیکن ابھی تک مجھے اس کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے۔"

یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ اپنی بیٹی اور للت مودی کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کے بارے میں جانتے ہیں، سین نے کہا کہ وہ تقریباً 18 ماہ قبل ایک خاندانی تقریب میں شرکت کے لیے گھر آئی تھیں اور اس وقت بھی اس نے خاندان میں کسی کو اس بارے میں نہیں بتایا۔


جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا للت مودی بطور داماد ان کے لیے قابل قبول ہوں گے، انہوں نے کہا کہ سوال تب ہی اٹھے گا جب انہیں یقین ہو جائے گا کہ للت مودی اس معاملے میں موجود ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے علم ہوتا تو میں میڈیا کو سب کچھ بتا دیتا کیونکہ اس معاملے میں چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔