ممبئی: روزانہ 4500 کھانے کے پیکٹ تقسیم کر رہے ہیں سپر اسٹار امیتابھ بچن

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کی جانب سے اے بی کارپوریشن لمیٹڈ کے ایم ڈی راجیش یادو ضرورت مندوں کے لئے قابل ستائش کام کر رہے ہیں۔

امیتابھ بچن
امیتابھ بچن
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت مند لوگوں کے درمیان ہر روز 4500 کھانے کے پیکٹ تقسیم کر رہے ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے چل رہے لاک ڈاؤن میں بالی ووڈ اسٹار ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے لئے سامنے آئے ہیں۔

امیتابھ بچن كووڈ -19 کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لئے کئی سرکاری پروجیکٹ سے بھی منسلک رہے ہیں۔ امیتابھ بچن کی جانب سے اے بی کارپوریشن لمیٹڈ کے ایم ڈی راجیش یادو ضرورت مندوں کے لئے قابل ستائش کام کر رہے ہیں۔ 28 مارچ کے بعد سے وہ ممبئی کے مختلف مقامات جیسے حاجی علی درگاہ، انٹپ ہل، دھاراوی، جوہو وغیرہ پر روزانہ تقریباً 4500 پیکٹ پکا ہوا کھانا بانٹ رہے ہیں۔ امیتابھ بچن کی ٹیم ابھی تک ان گنت ماسک، سینیٹائزر اور 20 ہزار سے بھی زیادہ پی پی ای کٹس ممبئی کے اسپتالوں میں بانٹ چکی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔