آرین خان معاملہ میں سی بی آئی کے سامنے پیش ہوا سیم ڈیسوزا، جانیں 25 کروڑ کی وصولی سے تعلق
سی بی آئی نے آرین خان وصولی معاملے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔ الزام ہے کہ سمیر وانکھیڑے کے کہنے پر 25 کروڑ روپے کی وصولی کی سازش رچی گئی تھی
ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان سے وصولی کی سازش کے معاملے میں ملزم سانوِل ڈیسوزا عرف سیم ڈیسوزا منگل (20 جون) کو سی بی آئی ہیڈکوارٹر پہنچا۔ سی بی آئی نے ڈیسوزا کو نوٹس بھیج کر پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔ ڈیسوزا اپنے وکلاء کے ساتھ سی بی آئی کے سامنے پیش ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : مسجد نبویؐ میں عازمین حج کو گرمی سے بچانے کے اقدامات
سانول ڈی سوزا سی بی آئی کی ایف آئی آر میں ملزم نمبر 5 ہے۔ سی بی آئی ذرائع کے مطابق اب تک کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کے پی گوساوی اور سانول ڈیسوزا آرین خان سے 25 کروڑ رقم کی وصولی کے سازشی کی تھی۔ ان دونوں نے آرین خان کو اس وقت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کے کہنے پر منشیات رکھنے کے الزام میں دھمکی دی تھی۔
سی بی آئی نے ایف آئی آر میں الزام لگایا ہے کہ کے پی گوسوامی نے اپنے ایک ساتھی سانول ڈیسوزا اور دیگر کے ساتھ مل کر آرین خان کے خاندان کو دھمکیاں دے کر 25 کروڑ روپے حاصل کرنے کی ساز رچی تھی۔ آرین خان کو منشیات کیس سے بچانے کا دعویٰ کرتے ہوئے 25 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ بعد ازاں 18 کروڑ روپے میں ڈیل طے پائی جس کے لیے 50 لاکھ روپے ایڈوانس کے طور پر لیے گئے۔ تاہم بعد میں یہ رقم واپس کر دی گئی۔
سی بی آئی نے آرین خان منشیات کیس سے متعلق بدعنوانی کے معاملے میں ممبئی این سی بی کے سابق علاقائی ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ ایف آئی آر میں کے پی گوساوی اور سنول ڈی سوزا کے نام بھی شامل ہیں۔ سی بی آئی 25 کروڑ روپے کے وصولی معاملہ میں کے پی گوسوامی، سمیر وانکھیڑے اور سانول ڈی سوزا کے کردار کی جانچ کر رہی ہے۔ اس سے قبل سی بی آئی نے سمیر وانکھیڑے کے ممبئی میں رہائش گاہ کے ساتھ ان کے والد کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا تھا۔ سی بی آئی کی ٹیم نے 13 گھنٹے سے زیادہ تلاشی آپریشن چلایا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔