’آپ حکومت چلانے کے قابل نہیں ہیں!‘ ادھو ٹھاکرے  کا بی جے پی پر حملہ

شیوسینا کے یوم تاسیس کے موقع پر ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی اور ریاستی حکومت پر شدید حملہ کیا ہ اور انہوں نے اپوزیشن کو ختم کرنے کا بھی الزام لگایا۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

ممبئی: شیوسینا کے یوم تاسیس کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ جب کانگریس اقتدار میں تھی تو کہتے تھے کہ اسلام خطرے میں ہے، لیکن اب جب کہ بی جے پی پچھلے 10 سال سے اقتدار میں ہے، ہندو جن آکروش مورچہ نکالا جا رہا ہے۔ اس کا صاف  مطلب ہے کہ آپ اقتدار چلانے کے قابل نہیں ہیں۔ نیوز پورٹل ای بی پی پر شائع خبر کے مطابق ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ  کشمیر اور منی پور میں ہندو مارے جا رہے ہیں اور آپ حزب اختلاف  کو ختم کر  نے میں مصروف ہیں ۔

شمال مشرقی ریاست میں جاری جھڑپوں اور تشدد کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کے آئندہ امریکی دورے پر مرکز اور بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ منی پور میں ڈبل انجن والی حکومت پٹری سے اتر گئی ہے۔ منی پور جل رہا ہے اور وزیر اعظم امریکہ  جا رہے ہیں ۔ ٹھاکرے نے پوچھا کہ اگر آپ وزیر اعظم کو سورج کہہ رہے ہیں تو منی پور میں سورج کیوں نہیں نکل رہا؟


منی پور میں ڈبل انجن والی حکومت پٹری سے اتر گئی ہے۔ امت شاہ نے ریاست کا دورہ کیا، لیکن وزیر اعظم نہیں گئے۔ ہجوم بی جے پی رہنماؤں  اور وزراء کے گھروں کو جلا رہے ہیں ۔ ہمیں خوشی ہونی چاہیے کہ منی پور میں بی جے پی رہنماؤں  کو مارا پیٹا جا رہا ہے۔منی پور ملک کا حصہ ہے اور آپ اس پر خاطر خواہ توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ کسی کو بھی اس طرح نہیں مارنا چاہیے، چاہے وہ ہمارے سیاسی مخالفین ہی کیوں نہ ہوں۔ یہ ہمارا ہندوتوا ہے۔ آپ کو بتا دیں، مہاراشٹر میں ایسا پہلی بار ہوا ہے جب ایکناتھ شندے اور ادھو ٹھاکرے نے شیو سینا کا یوم تاسیس الگ الگ منایا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔