’2000 کروڑ روپے لوڈنگ...‘، شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کے ٹیزر نے مچایا دھمال
فلم ’ڈنکی‘ کی ہدایت کاری راج کمار ہیرانی نے کی ہے، اداکاروں میں شاہ رخ خان کے علاوہ تاپسی پنو، وکی کوشل اور بومن ایرانی اہم کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔
شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کرسمس کے موقع پر ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے۔ اس سے قبل آج شاہ رخ کے یومِ پیدائش کو پیش نظر رکھتے ہوئے ’ڈنکی‘ کا ٹیز ریلیز کیا گیا جس نے سوشل میڈیا پر دھمال مچا دیا ہے۔ یہ شاہ رخ کی 2023 میں ریلیز ہونے والی تیسری فلم ہے اور فلم شائقین ’ڈنکی‘ کا ٹیزر دیکھنے کے بعد پرامید ہیں کہ یہ بھی کئی ریکارڈ اپنے نام کرے گی۔ ایک سوشل میڈیا یوزر نے تو یہاں تک لکھا کہ ’’معاف کیجیے گا... میں نے کہا تھا کہ ڈنکی 1000 کروڑ روپے کمائے گی۔ نہیں، 2000 کروڑ روپے لوڈنگ۔‘‘ یعنی کچھ فلم شائقین ’ڈنکی‘ سے 2000 کروڑ روپے کی کمائی کی امید بھی کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ فلم ’ڈنکی‘ کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی ہیں اور ’ریڈ چلیز‘ نے اسے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنو، وکی کوشل، بومن ایرانی اہم کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ فلم کی ریلیز سے پہلے ٹیزر اور ٹریلر کا انتظار تھا جس میں سے ایک انتظار تو آج ختم ہو گیا، اور ٹیزر دیکھ کر لوگوں کی خوشی بھی دیکھتے بن رہی ہے۔ کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ باکس آفس کلیکشن کے معاملے میں فلم ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ دونوں کا ہی ریکارڈ ’ڈنکی‘ توڑ دے گی۔
ٹیزر دیکھنے کے بعد ایک سوشل میڈیا یوزر نے لکھا ہے ’’چنئی ایکسپریس جیسی وائبس (احساس) آ رہی ہیں۔‘‘ ایک دیگر سوشل میڈیا یوزر نے لکھا ہے ’’سونو نگم اور شاہ رخ خان کو ایک بار پھر ساتھ میں دیکھ کرجذباتی ہو گیا۔ ان کی آواز بہت جلدی ہٹ کرتی ہے۔ فلم کے دوران یہ رلانے والا ہے۔‘‘ دراصل ٹیزر میں سونو نگم کی آواز میں ایک گانے کے کچھ الفاظ بھی موجود ہیں جو انتہائی جذباتی اور درد بھرا ہے۔
بہرحال، فلم ’ڈنکی‘ کا ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے لکھا ہے ’’یہ سادہ اور عام لوگوں کی کہانی ہے جو اپنے خواب اور خواہشات مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پیار، دوستی اور ساتھ میں رلیشن شپ میں ہونا گھر کہلاتا ہے۔ دل جیتنے والی کہانی ایک دل جیتنے والے اسٹوری ٹیلر کی طرف سے۔ ان کے سفر کا حصہ بن کر عزت افزائی محسوس کر رہا ہوں اور امید کرتا ہوں آپ بھی ہمارے ساتھ آئیں گے۔ ڈنکی ڈراپ 1 یہاں ہے۔ ڈنکی سنیما گھروں میں کرسمس پر ریلیز ہو رہی ہے۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔