روینہ ٹنڈن نے دہلی کے لئے بھیجے 300 آکسیجن سلینڈر

روینہ ٹنڈن نے کہا کہ ”میں نے دہلی کے لئے تقریباً 300 سلینڈر ارسال کر دیئے ہیں اور مزید سلینڈروں کے لئے فنڈ جمع کرنے کا کام زوروں پر ہے۔

روینہ ٹنڈن، تصویر آئی اے این ایس
روینہ ٹنڈن، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن نے کورونا وبا کے بحران کے دوران راجدھانی دہلی کے لوگوں کی مدد کے لئے 300 آکسیجن سلینڈر بھیجے ہیں، انہوں نے اپنے رودر فاؤنڈیشن کی طرف سے ’آکسیجن سیوا آن دی وہیل ممبئی ٹو دہلی“ نام سے پہل شروع کی ہے جس کے ذریعے وہ ممبئی سے دہلی کے لئے آکسیجن سلینڈر بھیج رہی ہیں۔ روینہ نے بتایا کہ کورونا کی دوسری لہر کے مابین دہلی میں آکسیجن کی قلت انھیں آزردہ اور انتہائی رنجیدگی کے عالم میں مبتلا کر دیا تھا، لہٰذا انھوں نے ذاتی طور پر وہاں سلینڈر بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

روینہ ٹنڈن نے کہا کہ ”میں نے دہلی کے لئے تقریباً 300 سلینڈر ارسال کر دیئے ہیں اور مزید سلینڈروں کے لئے فنڈ جمع کرنے کا کام زوروں پر ہے۔ مدد کرنے والے ہمارے دوست بھی ہوسکتے ہیں اور کوئی بھی، جن کے پاس ضرورت سے زیادہ پیسہ ہو۔ ہم لوگوں پر دباؤ نہیں بنا رہے ہیں۔ عام لوگ آرہے ہیں اور ڈونیٹ کر رہے ہیں۔ اس وقت ایمرجنسی کے لئے بچت کی ضرورت ہے، جس کا کسی کو بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ لیکن، ہاں ہم ان لوگوں کے پاس جا رہے ہیں جو تبدیلی لاسکتے ہیں، ہم ان سے مدد کے لئے کہہ رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔