رشی کپور کی کسی بھی فلم کے ریمیک میں کام نہیں کرنا چاہتے رنبیر کپور
رنبیر کپور نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر فلم ’زمانے کو دکھانا ہے‘ کو دوبارہ بنایا جائے تو وہ سامعین کوبہت پسند آئے گی کیونکہ اس فلم میں رشی کپور کی کامک ٹائمنگ بہت زبردست تھی۔
ممبئی: بالی ووڈ کے راک اسٹار رنبیر کپور اپنے والد رشی کپور کی کسی بھی فلم کے ریمیک میں کام نہیں کرنا چاہتے۔ سال 2020 میں رنبیر کپور کے والد اور اداکار رشی کپور کا انتقال ہوگیا تھا۔ پورا کپور خاندان انھیں ابھی تک یاد کرتا ہے۔ رنبیر کپور کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ اپنے والد کی فلموں کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔
رنبیر کپور سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے والد کی کسی فلم کے ریمیک میں کام کریں گے؟ اس سوال کے جواب میں رنبیر کپور نے کہا ’’میرے والد رشی کپور میرے پسندیدہ فنکاروں میں سے ایک تھے۔ وہ اپنے ہر کردار کے لئے کافی محنت کرتے تھے، میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتا اور نہ ہی مجھے لگتا ہے کہ میں ان کی کسی بھی فلم کے ساتھ انصاف کرپاؤں گا‘‘۔
یہ بھی پڑھیں : بنگال کا جادو اور گجرات کا ڈھوکلا... اعظم شہاب
رنبیر کپور نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر فلم ’زمانے کو دکھانا ہے‘ کو دوبارہ بنایا جائے تو وہ سامعین کوبہت پسند آئے گی کیونکہ اس فلم میں رشی کپور کی کامک ٹائمنگ بہت زبردست تھی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔