کرناٹک میں آکسیجن کی کمی سے 24 مریضوں کی موت، راہل گاندھی نے کہا- مرے یا مار دیئے گئے؟
کرناٹک کے چام راج نگر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آکسیجن کی کمی کے باعث 24 مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ آدھی رات کو پیش آیا۔
کانگریس رہنما اور سابق صدر راہل گاندھی نے کرناٹک کے چام راج نگر میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے 24 مریضوں کی موت پر سوال اٹھایا ہے۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرکے پوچھا ہے کہ وہ مرے یا انہیں مارا گیا؟ راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا کہ "ان کے اہل خانہ سے میری تعزیت، سسٹم کو جاگانے سے قبل کتنا دکھ؟
یہ بھی پڑھیں : یوگی حکومت کووڈ کیئر فنڈ کے پیسے کا حساب دے: اجے کمار للّو
یہ بھی پڑھیں : بنگال کا جادو اور گجرات کا ڈھوکلا... اعظم شہاب
آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرناٹک کے چام راج نگر میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے 24 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ آدھی رات کو پیش آیا۔ حادثے کے بعد دو سو پچاس آکسیجن سلینڈر میسور سے چام راج نگر بھیجے گئے تھے۔ دراصل، چامراج نگر اسپتال کو بیلاری سے آکسیجن ملنا تھی، لیکن آکسیجن ملنے میں تاخیر ہوئی، جس کی وجہ سے اتنا بڑا حادثہ پیش آیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔