سوناکشی ظہیر کی شادی سے پہلے کی رسمیں شروع! ہلدی کی تقریب میں صرف 50 مہمان مدعو

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال شادی کرنے جا رہے ہیں۔ جوڑے کی شادی کے دن قریب آرہے ہیں۔ اب سوناکشی ظہیر کے ہلدی تقریبات کی تفصیلات بھی آ گئی ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

سوناکشی سنہا بالی ووڈ کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ سوناکشی آخری بار سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز 'ہیرامنڈی' میں نظر آئی تھیں۔ اداکارہ کو 'ہیرامنڈی' میں فریدن کے کردار کے لیے کافی پذیرائی ملی ہے۔ سوناکشی کی ذاتی زندگی کے حوالے سے یہ افواہیں پھیل رہی ہیں کہ اداکارہ 23 جون 2024 کو بوائے فرینڈ ظہیر اقبال سے شادی کرنے والی ہیں۔ اگرچہ جوڑے نے ابھی تک اپنی شادی کے حوالے سے باضابطہ طور پر کچھ اعلان نہیں کیا لیکن کئی مشہور شخصیات نے تصدیق کی ہے کہ سوناکشی ظہیر شادی کر رہے ہیں۔

اس وقت شادی کی تقریبات شروع ہو چکی ہیں۔ پیر کے روز، جوڑے نے ایک بیچلر پارٹی کا لطف اٹھایا، جس کی تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں۔ اب سوناکشی ظہیر کی شادی سے پہلے کی تقریبات کی تفصیلات بھی آ گئی ہے۔


سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی 23 جون کو ہونے والی شادی کے حوالے سے مداح بھی بہت پرجوش ہیں اور جوڑے کی شادی سے متعلق ہر اپ ڈیٹ جاننا چاہتے ہیں۔ سوناکشی اور ظہیر کی آڈیو انوائٹ، وینیو اور گیسٹ لسٹ لیک ہونے کے بعد اب ان کی شادی سے پہلے کی تقریبات کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہے۔ دراصل، ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ایک ذریعہ سے اطلاع ملی ہے کہ یہ جوڑا 20 جون کو اپنی ہلدی تقریب کی میزبانی کر سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ذرائع  نے کہا، "ہلدی تقریب باندرہ میں سوناکشی کے نئے گھر میں منعقد کی جائے گی، جو اس نے حال ہی میں اپنے والدین کے گھر چھوڑنے کے بعد خریدا ہے۔اس تقریب میں صرف قریبی دوست اور خاندان  کے لوگ ہی شرکت کریں گے اور تقریب میں 50 سے کم لوگوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ اسی لیے سونا کشی کے گھر کو ہلدی کے فنکشن کے لیے چنا گیا ہے۔ ‘‘


رپورٹ کے مطابق ذرائع نے یہ بھی کہا کہ سوناکشی-ظہیر اپنی شادی کو پرائیویٹ رکھنا چاہتے ہیں۔ اگرچہ وہ ایک شاندار استقبالیہ پارٹی کی میزبانی کریں گے۔ ذرائع  نے کہا، "یقینا، وہ اپنے انڈسٹری کے دوستوں کے ساتھ جشن منانا چاہتے ہیں، لہذا استقبال بہت بڑا ہوگا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔