دیا مرزا پھر رچائیں گی شادی، ممبئی میں انتہائی سادگی سے ادا ہوں گی تمام رسومات

رپورٹ کے مطابق دیا مرزا اور ویبھاو ریکھی کی شادی انتہائی سادگی سے ہوگی اور دونوں کے کنبوں سے چند افراد ہی اس میں شریک ہوں گے۔ شادی کی تمام رسومات بھی انتہائی سادگی کے ساتھ انجام دی جائیں گی۔

فلم اداکارہ دیا مرزا / آئی اے این ایس
فلم اداکارہ دیا مرزا / آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

ممبئی: سال 2002 میں فلم 'رہنا ہے تیرے دل' سے بالی ووڈ کیریئر کی شروعات کرنے والی اداکارہ دیا مرزا ایک بار پھر شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔ دیا مرزا کی دوسری شادی اور اس سے متعلق تمام رسومات ممبئی میں ادا کی جائیں گی۔ ’اے بی پی نیوز‘ نے با وثوق ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ دیا مرزا کی شادی 15 فروری کو ممبئی میں ہوگی اور وہ جن سے دوسری شادی کرنے جا رہی ہیں ان کا نام ہے ویبھاو ریکھی ہے۔

دیا مراز کے ہونے والے شوہر ویبھاو ریکھی پیشہ کے لحاظ سے ایک بزنس مین ہیں اور دونوں عرصہ دراز سے ایک دوسرے سے واقف ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دیا مرزا اور ویبھاو ریکھی کی شادی انتہائی سادگی سے ہوگی اور دونوں کے کنبوں سے چند افراد ہی اس میں شریک ہوں گے۔ شادی کی تمام رسومات بھی انتہائی سادگی کے ساتھ انجام دی جائیں گی۔


خیال رہے کہ دیا مرزا نے اس سے پہلے سال 2014 میں ساحل سنگا نامی شخص سے شادی کی تھی، جن کے ساتھ وہ ایک پروڈکشن ہاؤس بھی چلاتی تھیں۔ دونوں کی شادی 5 سال تک برقرار رہی لیکن سال 2019 میں دیا مرزا نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ کچھ وجوہات کی بنا پر وہ ساحل سے علاحدہ ہو گئی ہیں اور اب وہ اس رشتے سے آگے نکل چکی ہیں۔

دیا مرزا نے اس پوسٹ کے ذریعے لکھا تھا کہ ان دونوں نے اپنے 11 سالہ پرانے تعلقات کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن دونوں کے مابین کوئی تلخی نہیں ہے اور جتنا بھی وقت وہ ساحل کے ساتھ رہیں اس کے لئے وہ ان کی شکر گزار ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔