کورونا وائرس: 15 اکتوبر سے کھلیں گے سنیما گھر، جانیے کیا ہوں گے اصول و ضوابط!

وزارت کی گائڈلائنس کے مطابق کنٹینمنٹ زون میں سنیما گھر نہیں کھولے جا سکیں گے۔ ریاستی حکومتیں ان منصوبوں کے ساتھ مقامی صورتحال کے مطابق اضافی ہدایات جاری کر سکتے ہیں۔

کورونا وائرس: 15 اکتوبر سے کھلیں گے سنیما گھر
کورونا وائرس: 15 اکتوبر سے کھلیں گے سنیما گھر
user

یو این آئی

نئی دہلی: کورونا وبا کے سبب کئی ماہ سے بند سنیما ہال 15 اکتوبر سے کھلنے جا رہے ہیں۔ اس بابت آج اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے گائڈلائنس جاری کی ہیں۔ پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ وزارت صحت کے صلاح و مشورے کے مطابق گائڈلائنس جاری کی گئی ہیں جس میں 50 فیصد ناظرین کی استعداد کے ساتھ سنیما گھر کھل سکیں گے۔ گائڈلائنس کے مطابق ہال میں ایک سیٹ چھوڑ کر بیٹھنے کا انتظام ہوگا۔ ہال اور عوامی مقامات پر لوگوں کے درمیان چھ فٹ کی دوری، ہال اور عوامی مقامات پر ماسک لگانا، ایگزٹ اور انٹری پوائنٹ پر ٹیمپریچر کا ٹیسٹ کرنا اور سینیٹائزر رکھنا ضروری ہوگا۔

پرکاش جاوڈیکر نے بتایا کہ تمام سنیما ہال میں فلم نشر ہونے سے قبل اور انٹرول میں کورونا کے سلسلے میں بیداری پھیلانے والی ایک منٹ کی فلم یا اعلان دکھانا ضروری ہوگا۔ فلم کے دو شو کے درمیان ضروری وقفہ ہو تاکہ ہال کو اچھی طرح سے سینیٹائز کیا جا سکے۔


پرکاش جاوڈیکر نے کہا کہ سنگل اسکرین والے ہال میں ٹکٹ کھڑکیوں کی تعداد بڑھانی ہوگی، ٹکٹ بکنگ کے لیے آن لائن موڈ کو فروغ دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سنیما ہال میں محض پیکڈ فوڈ ہی فروخت کیا جا سکے گا۔ ساتھ ہی ہال میں 23 سے 25 ڈگری درجہ حرارت قائم رکھنا ہوگا۔

اس کے ساتھ ہی ہوا کی آمد و رفت بہتر ہونی چاہیے۔ ناظرین میں سے ہر شخص کا ٹیمپریچر کا ٹیسٹ کیا جائے گا‘ اس کے بعد ہی اسے انٹری دی جائے گی۔ سنیما ہال میں کام کرنے والے اہلکاروں کو تمام ضابطوں پر عمل درآمد کرنا ہوگا جس میں ماسک، گلبس پہننا ضروری ہوگا۔


وزارت کی گائڈلائنس کے مطابق کنٹینمنٹ زون میں سنیما گھر نہیں کھولے جا سکیں گے۔ ریاستی حکومتیں ان منصوبوں کے ساتھ مقامی صورتحال کے مطابق اضافی ہدایات جاری کر سکتے ہیں۔ مرکزی وزارت داخلہ نے 30 ستمبر کو جاری رہنما خطوط میں 50 فیصد ناظرین کے ساتھ سنیما گھروں کو کھولنے کی اجازت دی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔