امیتابھ بچن 'پروجیکٹ کے' کی شوٹنگ کے دوران ہوئے زخمی، پسلی میں لگی چوٹ، سانس لینے میں دشواری

 امیتابھ بچن حیدرآباد میں اپنی فلم 'پروجیکٹ کے' کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے ہیں۔ انجری کے باعث شوٹنگ منسوخ کرنا پڑی۔ بگ بی کا علاج ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہو رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>امیتابھ بچن، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

امیتابھ بچن، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن حیدرآباد میں اپنی فلم ’پروجیکٹ کے‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے ہیں۔ بگ بی نے اپنے بلاگ کے ذریعے زخمی ہونے کی اطلاع دی۔ امیتابھ بچن نے بتایا کہ انہیں ایک ایکشن سین کرتے ہوئے چوٹ لگی ہے۔

امیتابھ بچن کو چوٹ لگنے کے باعث شوٹنگ منسوخ کر دی گئی ہے۔ بگ بی ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔ امیتابھ بچن نے بتایا- پسلی میں شدید چوٹ لگی ہے اور دائیں طرف پسلی کے پٹّھوں میں بھی چوٹ لگی ہے۔ اس لئے زخمی ہونے کے بعد شوٹنگ بھی روک دی گئی ہے۔


اپنی چوٹ کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے امیتابھ بچن نے مزید کہا کہ یہ بہت تکلیف دہ ہے۔ اداکار نے کہا کہ انہیں چلنے پھرنے اور سانس لینے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسے معمول پر آنے میں چند ہفتے لگیں گے۔ انہوں نے لکھا کہ ڈاکٹروں نے درد کی کچھ دوا بھی دی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔