امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی کے 50 سال مکمل
امیتابھ بچن اور جیا بچن کی جوڑی بالی ووڈ میں کافی ہٹ رہی ہے۔ امیتابھ اور جیا نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور ان کی کیمسٹری کو ناظرین نے بے حد پسند کیا
ممبئی: امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی کے آج 50 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ امیتابھ اور جیا آج اپنی شادی کی 50ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ امیتابھ بچن اور جیا بچن کی جوڑی بالی ووڈ میں کافی ہٹ رہی ہے۔ امیتابھ اور جیا نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے اور ان کی کیمسٹری کو ناظرین نے بے حد پسند کیا۔
امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی 3 جون 1973 کو ممبئی میں ہوئی تھی۔ اس خاص دن پر امیتابھ-جیا کی بیٹی شویتا بچن نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے ایک ان دیکھی تصویر شیئر کی ہے۔ شویتا بچن نے اپنے انسٹاگرام پر والدین، امیتابھ بچن اور جیا بچن کی ایک تھرو بیک تصویر پوسٹ کی ہے۔ مونو کرومیٹک تصویر میں امیتابھ اور جیا ایک دوسرے کی آنکھوں میں کھوئے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ جیا نے ساڑھی پہن رکھی ہے اور سر کو پلو سے ڈھکا ہوا ہے۔ جبکہ امیتابھ پرنٹڈ شرٹ اور پینٹ میں ہینڈسم لگ رہے ہیں۔ شویتا نے لکھا، شادی کی 50ویں سالگرہ کی نیک خواہشات۔ اب آپ گولڈن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : بالاسور ٹرین حادثہ پر سونیا گاندھی نے کیا اظہار تعزیت
شویتا بچن نے پوسٹ میں اپنے والدین کی طویل شادی کا راز بتا دیا۔ شویتا نے لکھا، ایک بار پوچھا کہ طویل شادی کا راز کیا ہے، میری ماں نے جواب دیا، پیار، اور مجھے لگتا ہے کہ میرے والد نے کہا تھا، بیوی ہمیشہ صحیح ہوتی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔