فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ناکامی کے بعد عامر خان کو چاہیے 2 مہینے کا بریک، واپسی پر پھر بنائیں گے ریمیک!

ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے پروجیکٹ پر کام شروع کرنے سے پہلے عامر خان خود کو تر و تازہ کرنا چاہتے ہیں، اسی لیے امریکہ میں کچھ وقت گزارنے کا من بنایا ہے۔

لال سنگھ چڈھا / آئی اے این ایس
لال سنگھ چڈھا / آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ باکس آفس پر ناکام ہو گئی ہے۔ کئی فلم ناقدین نے اس کی کہانی اور اداکاروں کی کارکردگی کو بہترین بتایا، لیکن بائیکاٹ ٹرینڈ کی وجہ سے ’لال سنگھ چڈھا‘ کو زبردست خسارہ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ فلم کی ناکامی سے مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان کو بہت مایوسی ہوئی ہے۔ خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ وہ اب دو مہینے کا بریک لینا چاہتے ہیں اور امریکہ سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ امریکہ میں ’کوالٹی ٹائم‘ گزارنا چاہتے ہیں، اور ممکن ہے کہ اس دوران ’لال سنگھ چڈھا‘ کو عالمی سطح پر ریلیز کرنے کا بھی منصوبہ تیار کریں۔

ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے پروجیکٹ پر کام شروع کرنے سے پہلے عامر خان خود کو تر و تازہ کرنا چاہتے ہیں، اسی لیے امریکہ میں کچھ وقت گزارنے کا من بنایا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ عامر خان جس اگلے پروجیکٹ پر کام کرنے والے ہیں، وہ بھی ایک بیرون ملکی فلم کا ریمیک ہی بتایا جا رہا ہے۔ یعنی فلم ’فوریسٹ گمپ‘ کے ریمیک ’لال سنگھ چڈھا‘ ناکام ضرور ہو گئی ہے، لیکن اچھی فلموں کے ریمیک میں کام کرنے سے عامر خان خود کو روک نہیں پا رہے۔


بتایا جا رہا ہے کہ عامر خان کی اگلی فلم ایک اسپورٹس ڈرامہ ہوگی۔ اس کی ہدایت کاری آر ایس پرسنا کریں گے، جو کہ ’شبھ منگل ساودھان‘ جیسی فلم بنا چکے ہیں۔ ایسی بھی خبریں ہیں کہ یہ فلم 2018 کی اسپینش فلم ’چمپئن‘ کی ہندی ریمیک ہوگی۔ یہ اسپینش فلم 2018 میں آسکر کے لیے بھی نامزد ہوئی تھی، اور اپنے ملک میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بنی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔