اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم نہیں کریں گے: سعودی عرب

وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ فلسطین- اسرائیل تنازع کو پائیدار، طویل مدتی طریقے سے حل کیے بغیر خطے میں حقیقی پائیدار سلامتی ممکن نہیں۔ فلسطینی ریاست کے قیام کا کوئی راستہ نکالنا ہوگا۔

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آواز بیورو

سعودی عرب کے مملکت برائے امور خارجہ نےکہا ہے مملکت کا اس وقت اسرائیل کے ساتھ معاہدہ ابراہیم میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی پوزیشن واضح ہے اور فلسطینی ریاست کا قیام مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے حصول کا بہترین راستہ ہے۔

وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ایسپین سیکورٹی فورم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین- اسرائیل تنازع کو پائیدار، طویل مدتی طریقے سے حل کیے بغیر خطے میں حقیقی پائیدار سلامتی ممکن نہیں۔ فلسطینی ریاست کے قیام کا کوئی راستہ نکالنا ہوگا۔


گفتگو کے دوران سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران "منفی سرگرمیوں" جیسے کہ یمن میں حوثیوں کو عسکری امداد کی فراہمی اور خلیج فارس میں جہاز رانی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

شہزادہ فیصل نے کہا کہ مملکت سعودی عرب بائیڈن انتظامیہ کی ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان 2015 کے جوہری معاہدے کے "طویل اور مضبوط" ورژن کی خواہش کی مخالفت نہیں کرتی۔ تاہم ایران کو یقینی بنانا ہوگا کہ تہران جوہری ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی حاصل نہیں کر رہا۔


انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران خطے کی سلامتی میں شامل ہوتا ہے تو ریاض ایران کا خیرمقدم کرتا ہے۔ اگر ایران خطے کے ممالک کے ساتھ نارمل انداز میں برتاؤ کرتا ہے، ملیشیاؤں کو سپورٹ نہیں کرتا، مسلح گروہوں کو ہتھیار نہیں بھیجتا اور ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہونے والے جوہری پروگرام کو ترک کرتا ہے تو ہم اس کا خیر مقدم کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔