عمرہ زائرین کو اب آن لائن ویزا حاصل کرنا ہوگا: وزارت حج

سعودی حکام کی جانب سے پی سی آر ٹسٹ رپورٹ اور ہوٹل قرنطینہ کی پابندی ختم کردی گئی ہے جبکہ عمرہ اور زیارت کے دوران سماجی فاصلہ کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔

خانہ کعبہ / العربیہ ڈاٹ نیٹ
خانہ کعبہ / العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

یو این آئی

الریاض: سعودی عرب کی وزارت حج نے عمرہ زائرین کے لئے نئے ضوابط جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق عمرہ زائرین کو اب آن لائن ویزا حاصل کرنا ہوگا۔ رپورٹس کے مطابق آن لائن عمرہ ویزا میڈیکل انشورنس ہولڈر کو دیا جائے گا۔ سعودی حکام کی جانب سے پی سی آر ٹسٹ رپورٹ اور ہوٹل قرنطینہ کی پابندی ختم کردی گئی ہے جبکہ عمرہ اور زیارت کے دوران سماجی فاصلہ کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز کے لیے اجازت ناموں کا حصول بھی ضروری نہیں، زائرین اب آسانی اور پوری آزادی کے ساتھ فرائض ادا کرسکیں گے۔


وہیں سعودی عرب میں وزارت مذہبی امور نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے سے مساجد کی تیاری کے لیے ہدایات و ضوابط کا ایک مجموعہ جاری کیا ہے، جس میں سعودی عرب کے تمام خطوں میں مساجد کے ملازمین کے لیے نمازیوں کی خدمت اور وزارت کے پیغام اور عمومی اہداف کے حصول کے لیے سال 1443ھ کے رمضان کے حوالے سے ضوابط اور ہدایات پر زور دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔