کورونا کا اثر: سعودی عرب نے ہندوستان سمیت 16 ممالک کے سفر پر لگائی پابندی
پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل نے کہا کہ پابندی والے ممالک کی فہرست میں لبنان، سیریا، ترکی، ایران، افغانستان، ہندوستان، یمن، صومالیہ، ایتھوپیا، لیبیا، انڈونیشیا، ویتنام، آرمینیا، وینزویلا وغیرہ شامل ہیں۔
سعودی عرب نے کووڈ-19 کے حالات کو لے کر ہندوستان سمیت 16 ممالک میں شہریوں کے سفر پر پابندی لگا دی ہے۔ میڈیا رپورٹ میں اس کی جانکاری دی گئی ہے۔ پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ جنرل نے کہا کہ ممالک کی فہرست میں لبنان، سیریا، ترکی، ایران، افغانستان، ہندوستان، یمن، صومالیہ، ایتھوپیا، کانگو، لیبیا، انڈونیشیا، ویتنام، آرمینیا، بیلاروس اور وینزویلا شامل ہیں۔ ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ میں اس کی جانکاری دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نیا بھارت، نئے خواب اور نئی حقیقت... اعظم شہاب
ڈائریکٹوریٹ نے زور دے کر کہا کہ غیر عرب ممالک کا سفر کرنے کا ارادہ رکھنے والے سعودی کے پاسپورٹ کی ویلیڈیٹی چھ ماہ سے زیادہ ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب میں وزارت صحت نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ ملک میں اب تک منکی پاکس کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔
دی ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق نائب وزیر برائے صحت عبداللہ اثری نے کہا ہے کہ ریاست میں کسی بھی مشتبہ منکی پاکس کے معاملوں کی نگرانی اور تلاش کرنے اور انفیکشن سے لڑنے کی صلاحیت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’اب تک انسانوں کے درمیان انفیکشن کے معاملے بہت محدود ہیں، اور اس لیے اس سے ہونے والے کسی بھی قہر کا امکان بہت کم ہے۔ یہاں تک کہ ان ممالک میں بھی جہاں معاملوں کا پتہ چلا ہے۔‘‘
اس درمیان عالمی ادارۂ صحت نے کہا کہ وہ منکی پاکس کے زیادہ معاملوں کی شناخت کرنے کی امید کرتا ہے کیونکہ ان ممالک میں نگرانی کی توسیع کرتا ہے جہاں یہ بیماری عام طور پر نہیں پائی جاتی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔