دمشق میں اسرائیلی فضائی حملے میں نصراللہ کا داماد ہلاک: وار مانیٹر

شام کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس حملے میں تین شہری ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ یہ حملہ اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں سے کیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

دمشق کے مغربی مازح ویسٹر ولا علاقے میں بدھ کو ایک رہائش گاہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کے مرحوم رہنما سید حسن نصر اللہ کے داماد حسن جعفر قاصر سمیت لبنانی شہری مارے گئے۔ یہ اطلاع ایک وار مانیٹر نے دی ہے۔

اسرائیلی حملے نے تین منزلہ عمارت کی پہلی منزل کو نشانہ بنایا جس میں حزب اللہ اور ایرانی ریوولوشنری گارڈ کور کے لیڈرجاتے تھے، جس میں دو غیر شامی باشندوں سمیت تین افراد ہلاک اور کم از کم چار زخمی ہوئے، جن کی شناخت نہیں ہو سکی۔


اسی دوران شام کی وزارت دفاع نے کہا کہ اس حملے میں تین شہری ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ یہ حملہ اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں سے کیا گیا۔اسرائیل نے 27 ستمبر کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایک طاقتور فضائی حملے میں نصر اللہ کو ہلاک کر دیا تھا۔ بدھ کا حملہ اس ہفتے اس علاقے میں دوسرا اسرائیلی فضائی حملہ ہے۔

اسرائیلی ڈرون حملے نے جمعرات کی علی الصبح شام کے ساحلی شہر جبلہ میں ایک اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا اور تباہ کر دیا۔ یہ اطلاع سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے دی ہے۔برطانیہ میں قائم مانیٹرنگ گروپ نے کہا کہ ڈرونز اور جنگی طیاروں کے میزائلوں کے حملے سے ڈپو تباہ ہو گیا اور ایک بڑے دھماکے کی آواز سنی گئی۔


اس میں کہا گیا ہے کہ شامی فضائی دفاع اور روسی افواج نے 40 سے 50 منٹ کے اندر حملے کا جواب دیا، کیونکہ یہ ڈپو شام کے سب سے بڑے روسی فضائی اڈے کے قریب واقع ہے، جو شمال مغربی صوبے لاذقیہ میں واقع ہے۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔