سعودی عرب نے دی ہر قسم کا ویزا رکھنے والوں کو عمرے کی اجازت
سعودی وزارت نے عمرہ اپوائنٹمنٹ کی بکنگ کے لیے تین مراحل طے کیے ہیں، پہلا مملکت میں داخلے کا ویزا حاصل کرنا، دوسرا رجسٹریشن کے وقت اس کی میعاد کو یقینی بنانا اور تیسرا ایپلیکیشن پر اپوائنٹمنٹ بک کرنا۔
الریاض: سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ ہر قسم کے انٹری ویزے رکھنے والے افراد کو عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔ سعودی وزارت حج عمرہ نے عمرہ اپوائنٹمنٹ کی بکنگ کے لیے تین مراحل طے کیے ہیں، پہلا مملکت میں داخلے کا ویزا حاصل کرنا، دوسرا رجسٹریشن کے وقت اس کی میعاد کو یقینی بنانا اور تیسرا ایپلیکیشن پر اپوائنٹمنٹ بک کرنا۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق مملکت سے باہر سے آنے والے زائرین کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے ایپ کے ذریعے اپائنٹمنٹ بُک کرنا ہوگی۔ وزارت نے کہا کہ عمرہ اپائنٹمنٹ بکنگ کے زیادہ سے زیادہ 6 گھنٹے کے اندر سعودی عرب میں داخل نہ ہونے کی صورت میں عمرے کی اجازت خود بخود منسوخ ہو جائے گی۔
اس کے علاوہ وزارت نے مزید کہا کہ اگر درخواست دہندہ کورونا سے متاثر نکلا یا کسی متاثرہ شخص سے رابطے میں رہا تو بھی عمرے کی اجازت خود بخود منسوخ ہو جائے گی۔ رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے یہ اعلان امریکا، برطانیہ اور شینگن کے درست ویزا رکھنے والے شہریوں کے لیے ویزا آن آرائیول پروگرام کو بحال کرنے کے ایک ہفتے بعد آیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سعودی عرب نے امریکہ، برطانیہ اور شینگن کا ویزا رکھنے والوں کے لیے ویزہ آن آرائیول کی سہولت فراہم کردی تھی۔ خیال رہے کہ شینگن ایریا 26 یورپی ممالک پر مشتمل ایک ایسا علاقہ ہے جس نے باضابطہ طور پر اپنی باہمی سرحدوں پر تمام پاسپورٹ اور دیگر تمام قسم کے سرحدی کنٹرول کو ختم کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : لندن میں نواز شریف کے دفتر پر ایک بار پھر حملہ
اس کے علاوہ سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کے شہری جن کے پاس ویزا ہے اور وہ سعودیہ کی قومی ائیرلائن (فلائناس یا فلائیڈیل) میں کسی ایک پر سفر کر رہے ہیں، وہ اب پہلے ویزے کی درخواست دینے کے بجائے سعودی آمد پر 12 ماہ کا سیاحتی ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔