حجر اسود کے فریم اور رُکن یمانی کی مرمت: امور حرمین

کعبہ شریف کے مختلف حصوں میں مرمت کے لیے تربیت یافتہ اور قومی ٹیم مختص ہے جو مسجد حرام میں غلاف کعبہ کا انتظام، اس کی دیکھ بھال اور صفائی کا کام کرتی ہے

حجر اسود کے فریم اور رُکن یمانی کی مرمت
حجر اسود کے فریم اور رُکن یمانی کی مرمت
user

قومی آواز بیورو

مکہ مکرمہ: صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے سونے کے پانی سے تیار کی گئی چاندی کے تار سے ’حجر اسود‘ کے فریم کی دیکھ بھال اور صفائی کا کام کیا گیا۔

غلاف کعبہ شریف کی تیاری کے ذمہ دار شاہ عبدالعزیز کمپلیکس میں شعبہ تعلقات عامہ اور اطلاعات کے ڈائریکٹرجنرل احمد بن مساعد السویہری نے وضاحت کی کہ کعبہ کی دیکھ بھال کا کام چوبیس گھنٹے ہوتا رہتا ہے تاکہ کسی قسم کی مرمت کی ضرورت کو فوری طور پر حل کیا جا سکے۔ کعبہ شریف کے مختلف حصوں میں مرمت کے لیے تربیت یافتہ اور قومی ٹیم مختص ہے جو مسجد حرام میں غلاف کعبہ کا انتظام، اس کی دیکھ بھال اور صفائی کا کام کرتی ہے۔


دیکھ بھال کے شعبے کے ڈائریکٹر فہد بن حضیض الجابری نے بتایا کہ مسجد حرام میں غلاف کعبہ کی دیکھ بھال، حجر اسود کی صفائی، دیکھ بھال، اس کے فریم کی مرمت چاندی کے تار سے کی جاتی ہے جس پر سنہرا پانی چڑھایا جاتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔