غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں نو افراد ہلاک

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائے ادرائی نے اتوار کو کہا کہ غزہ کے جنوبی شہر رفح سمیت جنوبی غزہ پٹی میں لڑائی جاری ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

عیدالاضحیٰ سے ایک دن قبل وسطی غزہ میں البریج پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم نو فلسطینی ہلاک ہوگئے فلسطینی طبی ذرائع نے اتوار کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ فضائی حملوں میں دو رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا گیا، جس میں چھ بچوں سمیت نو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

اس حملے میں  زخمی ہوئے افراد کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔غزہ میں حماس کے زیر انتظام محکمہ صحت کے افسران نے بتایا کہ اتوار تک غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 37337 ہو گئی ہے جب کہ 85299 افراد زخمی ہوئے ہیں۔


دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائے ادرائی نے اتوار کو کہا کہ غزہ کے جنوبی شہر رفح سمیت جنوبی غزہ پٹی میں لڑائی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس سڑک سے سامان گزرتا ہے وہ انسانی امداد کے لیے صرف دن کی روشنی میں کھلی رہے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔