حزب اللہ کی پہلی بڑی کامیابی، اسرائیلی فوج کا کھلا اعتراف
اسرائیلی ترجمان نے کہا کہ تنظیم حزب اللہ کشیدگی میں اضافہ کرنا چاہتی ہے، اور یقینی طور پر صورت حال کو مزید بگاڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔
اسرائیلی فوج نے کھل کر اعتراف کیا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار حزب اللہ کا فائر کیا گیا میزائل تل ابیب تک پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ لبنانی گروپ حزب اللہ کی جانب سے داغا گیا ایک میزائل پہلی بار تل ابیب کے علاقے تک پہنچا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ حزب اللہ کا میزائل تل ابیب کے علاقے تک پہنچ گیا، تاہم آئی ڈی ایف کے فضائی دفاعی نظام (آئرن ڈوم) نے اسے روک لیا۔اسرائیلی فوج نے اس پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے، ترجمان نے کہا کہ حزب اللہ کشیدگی میں اضافہ کرنا چاہتی ہے، اور یقینی طور پر صورت حال کو مزید بگاڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔
اسرائیلی فوج نے یہ بھی کہا کہ اس کے بعد اس نے جنوبی لبنان کے علاقے نفاخیہ سے میزائل داغنے والے لانچر کو نشانہ بنایا۔ دوسری طرف روئٹرز کے مطابق بدھ کو حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ انھوں نے اسرائیلی خفیہ ادارے موساد کے تل ابیب میں مرکزی دفتر کو ایک راکٹ کے ذریعے نشانہ بنایا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔