عراقی گروپ نے وادی اردن میں اسرائیلی اہداف پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کی

ملیشیا گروپ نے ایک بیان میں کہاکہ اتوار کو اپنی نوعیت کا یہ پانچواں حملہ ہے اور اس کا مقصد "غزہ کی پٹی کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے"  کرنا  تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

غزہ کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئےعراق کے ایک شیعہ ملیشیا گروپ نے اتوار کی شام وادی اردن میں اسرائیلی ٹھکانوں پر کیے گئے ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ملیشیا گروپ نے ایک بیان میں کہاکہ اتوار کو اپنی نوعیت کا یہ پانچواں حملہ ہے اور اس کا مقصد "غزہ کی پٹی کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے"  کرنا  تھا جس میں "دشمن کے مضبوط ٹھکانوں" کو نشانہ بنانے کا عزم کرتے ہوئے گروپ نے متاثرہ مقامات کی وضاحت نہیں کی اور نہ ہی کسی جانی نقصان کی اطلاع دی۔


اس سے پہلے دن میں اس گروپ نے اسرائیلی اہداف پر کئی ڈرون اور میزائل حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی، جس میں جنوبی اسرائیل میں فجر کے وقت سائٹس پر ڈرون حملہ، شمال میں کئی مقامات پر جدید العرقب کروز میزائلوں کا حملہ اور صبح میں وادی اردن میں ایک اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ شامل ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ میں اسرائیل فلسطین تنازعہ کے آغاز کے بعد سے عراق میں اسلامی مزاحمت نے غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں خطے میں اسرائیلی اور امریکی اہداف پر کئی حملے کیے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔