بے گھر فلسطینیوں کو اپنے گھر لوٹنے کا حق ایک مقدس حق ہے:حماس

حماس نے فلسطینی عوام کے آزادی، خود مختاری، واپسی اور قبضے کے خاتمے جیسے قومی حقوق کو تسلیم اور ان حقوق کو تقویت دیے جانے کی اپیل کی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے کہا ہے کہ اس نے مشرق وسطی میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (انروا) کو کالعدم قرار دینے کی اسرائیل کی کوششوں کو مسترد کردیا ہے۔حماس نے پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک تحریری بیان جاری کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "الا اقصیٰ طوفان نے فلسطینی پناہ گزینوں کے مسئلے کے عالمی وجود کو دوبارہ ایجنڈے میں لایا ہے اس مسئلے میں انصاف پسندی اور اس کی قانونی حیثیت کو اجاگر کیا اور اسے منظر عام سے دور جانے کا سد باب کیا ہے۔"


حماس نے فلسطینی عوام کے آزادی، خود مختاری، واپسی اور قبضے کے خاتمے جیسے قومی حقوق کو تسلیم اور ان حقوق کو تقویت دیے جانے کی اپیل کی ہے۔پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر اسرائیل کے خاص طور پر غزہ کی پٹی، مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں پناہ گزینوں اور تمام فلسطینیوں کے خلاف جرائم اور قتل عام جاری رکھنے پر توجہ دلائی گئی ۔

حماس کے بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ " طاقت اور حملوں کے ذریعے بے گھر کیے گئے فلسطینیوں کو اپنے گھر بار کو لوٹنے کا حق ایک مقدس حق ہے جو فلسطینیوں کی نسلوں کو دیا جائیگا یہ معاملہ دستبرداری یا مذاکرات سے تعلق نہیں رکھتا۔"بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ "یو این آر ڈبلیو اے کی سرگرمیوں کو ختم کرنے کی اسرائیل کی طرف سے امریکی انتظامیہ کے تعاون سے تمام کوششوں کو مسترد کر دیا جاتا ہے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔