حج 2022: حجاج کرام کو فراہم کردہ پانی کا معیار برقرار رکھنے کے لیے غیر معمولی اقدامات

اس سال 1443ھ کے حج سیزن میں اس سے مستفید ہونے کے لیے مرکزی لیبارٹری ان دنوں اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
user

قومی آواز بیورو

مکہ معظمہ: سعودی عرب کی نیشنل واٹر کمپنی حاجیوں کو فراہم کیے جانے والے پانی کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل تجزیاتی ٹیسٹ کرواتی ہے۔ نیشنل واٹر کمپنی حجاج کو فراہم کیے جانے والے پانی کی حفاظت اور معیار کو برقرار رکھنے کے لیے کام کرتی ہے۔ اس حوالے سے مطلوبہ معیارات اور طریقہ کار کی تعمیل ہوتی ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ پانی ہر طرح کی نجاست سے پاک رہے۔

اس سال کمپنی نے مقدس شہر مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات اور اس سے منسلک گورنریوں میں پانی کے معیار کی کارروائیوں کی نگرانی کے لیے ایک مرکزی لیبارٹری قائم کی جس میں تربیت یافتہ عملہ اور اعلیٰ کارکردگی کے ساتھ جدید تجزیاتی آلات موجود ہیں۔


اس سال 1443ھ کے حج سیزن میں اس سے مستفید ہونے کے لیے مرکزی لیبارٹری ان دنوں اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ منیٰ اور عرفات میں دو فکسڈ لیبارٹریز اور مقدس مقامات کے اندر دو موبائل لیبارٹریز قائم ہیں، جن کے ذریعے نمونے حاصل کیے جا رہے ہیں۔ یہ نمونے پینے کے پانی کے اہم ذرائع، آپریشنل ٹینکوں اور ذخیرہ سے جمع کیے جاتے ہیں۔

اسٹریٹجک پلان کے ساتھ ساتھ پانی کے نیٹ ورکس سے روزانہ اوسطاً 120 نمونے جمع کیے جاتے ہیں اور ان کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ یہ تجربہ گاہیں چوبیس گھنٹے کام کرتی ہیں۔ پانی کے نظام میں یہ دلچسپی حاجیوں کو فراہم کی جانے والی تمام خدمات کا حصہ ہے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔