غزہ کے رہائشی عید کے دن بھی جنازے اٹھائیں گے: غزہ کے لوگ

اسرائیل کی درندگی کے سامنے غزہ والے ڈٹ گئے ہیں، ایک ننھی بچی کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کہتی ہے اسرائیلی بزدل ہیں، اس لیے ہم پر حملہ کرتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

فلسطین کے محصور علاقے غزہ کے رہائشی عید کے دن بھی جنازے اٹھائیں گے، اسرائیل کی بمباری سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈیڑھ سو سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

گزشتہ 6 ماہ سے جاری اسرائیل کی درندگی کے سامنے غزہ والے ڈٹ گئے ہیں، ایک ننھی بچی کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ کہتی ہے اسرائیلی بزدل ہیں، اس لیے ہم پر حملہ کرتے ہیں۔


بچی نے کہا ہمیں بمباری سے ڈر نہیں لگتا، میں شہید ہوئی بھی تو اپنی سرزمین پر ہوں گی، لیکن اپنے اجداد کی زمین نہیں چھوڑیں گے، بچی نے کہا چاہے ہم پر کتنی ہی بمباری کر لیں اپنی سرزمین کسی قیمت نہیں چھوڑیں گے۔

دوسری طرف صہیونی فورسز کی بمباری جاری ہے، خان یونس کے مختلف علاقوں پر بمباری سے 21 افراد شہید ہو گئے، دیر البلح میں راکٹ حملے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد مارے گئے، مصر میں ہونے والے امن مذاکرات کے بعد حماس تو ثالث ممالک کی شرائط پر غور کر رہا ہے لیکن اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہونے ایک بار پھر رفح پر چڑھائی کی دھمکی دے دی ہے۔


غزہ میں شہید ہونےوالے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 33 ہزار 360 ہو چکی ہے، جن میں ساڑھے چودہ ہزار معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔