سعودی عرب میں حج کے دوران 14 اردنی عازمین جاں بحق

سعودی حکام 17 لاپتہ حاجیوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم  بیان کے مطابق انہوں نے سانحہ کی وجہ نہیں بتائی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

حج میں حادثے ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن اس سال زیادہ خبریں آ رہی ہیں۔ اردن نے اتوار کو تصدیق کی کہ سعودی عرب میں اس کے 14 شہری حج ادا کرنے کے دوران انتقال کرگئے، جب کہ 17 دیگر لاپتہ ہیں۔

اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان سفیان قداح نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اردنی فریق ان کے اہل خانہ کی درخواست پر میتوں کی تدفین یا انہیں وطن واپس لانے کے لیے متعلقہ سعودی حکام سے رابطہ کر رہا ہے۔


سعودی حکام 17 لاپتہ حاجیوں کی تلاش بھی جاری رکھے ہوئے ہیں، بیان کے مطابق تاہم انہوں نے سانحہ کی وجہ نہیں بتائی ہے۔اردن کی وزارت خارجہ نے ایک روز قبل کہا تھا کہ حج کے دوران چھ اردنی شہریوں کی لو لگنے سے موت ہوگئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔