غزہ پر اسرائیل حملوں کے حوالے سے شامی اور مصری سربراہان کی ٹیلی فونک بات چیت

تصادم کی فضا کے پھیلنے کا سد باب کرنے اور علاقائی سلامتی و استحکام کے تحفظ کی ضرورت کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی اور فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی کوششوں کو یکسر مسترد کر دیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور شامی حکومت کے رہنما بشار اسد نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے پیدا ہونے والے خطرے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس معاملے کے حوالے سے مصری ایوان صدر کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیسی اور اسد نے فون پر بات کی۔بات چیت کے دوران جہاں غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا وہیں سیسی اور اسد نے خطے میں کشیدگی کی سنگینی پر بھی غور کیا۔


اس دوران " تصادم کی فضا کے پھیلنے کا سد باب کرنے اور علاقائی سلامتی و استحکام کے تحفظ کی ضرورت کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی اور فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کی کوششوں کو یکسر مسترد کر دیا گیا۔"مصری صدر سیسی نے اس بات چیت میں کہا کہ "ان کا ملک غزہ کی پٹی میں جنگ بندی، انسانی امداد کی پائیدار ترسیل اور ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔