سعودی عرب میں گھریلو سیاحت بہت جلد بحال ہونے کا امکان
کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہونے کے باوجود سعودی عرب نے مئی کے آخر سے کئی طرح کی پابندیوں کو آہستہ آہستہ ہٹا لیا ہے۔ اب گھریلو سیاحت شروع کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔
ریاض: کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے معاملوں کے باوجود سعودی عرب جون کے آخر تک گھریلو سیاحت کو بحال کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الوکیل ال خطیب نے بدھ کے روز العربیہ نیوز چینل سے بات چیت کے دران یہ اطلاع دی۔ سعودی عرب میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، اس کے باوجود یہاں مئی کے آخر سے اس سے متعلق پابندیوں کو آہستہ آہستہ ہٹالیا گیا ہے۔
الخاطب نے کہا کہ ’’ہم نے اس گرمی میں سیاحت کے لئے کئی پروگرام تیار کیے ہیں۔ یہ مثبت اشارے ہیں کہ ہم انہیں شوال (23 جون) کے موجودہ مہینے کے آخر تک نافذ کرنا شروع کریں گے۔ ہمیں صرف وزارت صحت سے منظوری ملنے کا انتظار ہے۔ اس کے بعد ہم مکہ کو چھوڑ کر سبھی حصوں میں گھریلو سیاحت بحال کر دیں گے‘‘۔ سعودی عرب میں اب تک 141234 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 91662 لوگ اس سے ٹھیک ہوئے اور 1091 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔