کورونا وائرس: دبئی میں نئے سال کے موقع پر 30 سے زیادہ افراد کے اجتماعات پر پابندی
کمیٹی نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ جو کوئی اس پابندی کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا اور تقریب یا اجتماع منعقد کرے گا، اس پر 50 ہزار درہم (13 ہزار ڈالر) جرمانہ عاید کیا جائے گا۔
امارت: دبئی کی سپریم کمیٹی برائے کرائسیس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ نے نئے سال کے آغاز پر کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے 30 سے زیادہ افراد کے خاندانی یا سماجی اجتماعات منعقد کرنے پر پابندی عاید کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دس دن میں دوسری بار کورونا وائرس کے 20 ہزار سے بھی کم کیسز
کمیٹی نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’جو کوئی اس پابندی کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوگا اور تقریب یا اجتماع منعقد کرے گا، اس پر 50 ہزار درہم (13 ہزار ڈالر) جرمانہ عاید کیا جائے گا اور ایسی کسی تقریب میں شرکت کرنے والے ہر فرد کو 15 ہزار درہم (چار ہزار ڈالر) جرمانہ عاید کیا جائے گا۔‘‘
کمیٹی کا کہنا ہے کہ اجتماعات پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف چھاپا مار کارروائیاں کی جائیں گی۔ کمیٹی نے وضاحت کی ہے کہ تیس سے کم افراد کے کسی ایک جگہ اکٹھا ہونے کی صورت میں ہر فرد کے لیے چارمربع فٹ کا رقبہ مختص ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں : سنہ 2020: قدرت کا قہر، قیامت کے آثار!... ظفر آغا
کمیٹی نے ضعیف العمر یا دائمی امراض کا شکار افراد کو ہدایت کی ہے کہ وہ نئے سال کے موقع پر منعقد ہونے والے ایسے اجتماعات میں شرکت سے گریز کریں۔ نیز اگر کسی شخص کو کھانسی یا بخار ایسی علامات ظاہر ہو رہی ہیں، اس کو بھی ایسے اجتماعات میں شرکت سے گریز کرنا چاہیے۔
بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 Dec 2020, 3:40 PM