عرب لیگ میں شام کی واپسی کے امکان پر بات چیت کے لیے ایک اجلاس طلب

یہ اجلاس جمعہ کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوگا جس میں خلیج تعاون کونسل کے ممالک مصر، اردن اور عراق کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔

<div class="paragraphs"><p>عرب لیگ، فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

عرب لیگ، فائل تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

دمشق: خلیج تعاون کونسل نے شام کی عرب لیگ میں واپسی کے امکان پر بات چیت کے لیے ایک اجلاس طلب کیا ہے، العربیہ کی رپورٹ کے مطابق یہ اجلاس جمعہ کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوگا جس میں خلیج تعاون کونسل کے ممالک مصر، اردن اور عراق کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے، درایں اثناء دوحہ نے منگل کو اعلان کیا کہ اسے خلیج تعاون کونسل کے جنرل سکریٹریٹ کی طرف سے اگلے جمعہ کو جدہ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت ملی ہے، جس میں شام کی عرب لیگ میں واپسی کے امکان پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

گزشتہ دو مہینوں میں شام کے صدر بشارالاسد نے سلطنت عمان اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا۔ سنہ 2011 میں شامی تنازعہ شروع ہونے کے بعد دو عرب ممالک کے پہلے دورے میں، شام کی عرب لیگ میں واپسی کے امکانات پر بات چیت کی گئی تھی۔


شام میں تنازعہ شروع ہونے کے بعد کئی عرب ممالک خصوصاً خلیجی ممالک نے شام کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے، دمشق میں اپنے سفارت خانے بند کر دیئے اور عرب ممالک کی لیگ نے شام کی رکنیت معطل کر دی تھی۔ تونس کے ایوان صدر نے 3 اپریل کو بتایا تھا کہ تونس کے صدر قیس سعید نے وزیر خارجہ نبیل عمار کو دمشق میں اپنے ملک کے لیے سفیر مقرر کرنے کے لیے طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔