زہرا حمادہ: میڈیا اور ٹیلی کام میں تعلیم حاصل کرکے گاڑیوں کی تزئین کا پیشہ اپنانے والی سعودی دوشیزہ

زہرا حمادہ نے کہا کہ وہ شروع میں گھر میں موجود گاڑیوں کو آراستہ کرتی اور انہیں چمکانے کے لیے پالش کرتی مگر جلد ہی اس نے اس کام کو اپنا پیشہ بنا لیا اور عام گاڑیوں کی تزئین و آرائش شروع کر دی

میڈیا اور ٹیلی کام میں تعلیم حاصل کرکے گاڑیوں کی تزئین کا پیشہ اپنانے والی سعودی دوشیزہ
میڈیا اور ٹیلی کام میں تعلیم حاصل کرکے گاڑیوں کی تزئین کا پیشہ اپنانے والی سعودی دوشیزہ
user

قومی آواز بیورو

سعودی عرب میں ایک دوشیزہ نے میڈیا اور ٹیلی کام کے شعبے میں گریجوایشن کرنے کے باوجود ایک ایسا پیشہ اختیار کیا ہے جسے آج تک مملکت میں مردوں کا کام سمجھا جاتا تھا۔ تاہم اس نے یہ دیوار گرا کر ثابت کیا ہے کہ سعودی عرب کی خواتین کسی بھی میدان میں کام کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

مشرقی سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی زہرا حمادہ نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ شروع میں گھر میں موجود اپنے بھائیوں کی گاڑیوں کو آراستہ کرتی اور انہیں چمکانے کے لیے پالش کرتی مگر جلد ہی اس نے اس کام کو اپنا پیشہ بنا لیا اور عام گاڑیوں کی تزئین و آرائش شروع کر دی۔ یہ ایک منفرد تجربہ تھا اور مجھے بہت پسند بھی آیا۔


انہوں نے مزید کہا کہ میں نے کئی مختلف شعبوں میں اپنے کام کا تجربہ کیا۔ مگر میں‌ نے گاڑیوں کی تزئین و آرائش کو لڑکیوں‌ کے لیے ایک متبادل پیشے کے طور پر ابنانے کا تجربہ کرکے لڑکیوں کے لیے روزگار کا موقع تلاش کیا ہے۔ اس سے ملک میں گاڑیوں کی تزئین و آرائش کے میدان میں خواتین کے لیے کام کرنے کا ماحول پیدا ہوگا۔

حمادہ نے بتایا کہ میں نے کورونا بحران کے آغاز میں گاڑیوں کی تزئین و آرائش کاکام شروع کیا۔ اس کام کے لیے مجھے ایک کمپنی کی طرف سے بھی معاونت حاصل رہی ہے۔ میں نے یہ پیشہ اختیار کر کے حکومت کے لیے ایک پروگرام تیار کیا ہے۔ امید ہے کہ میرا اختیار کردہ پیشہ حکومت کے لیے خواتین کی خاطر ایک نیا پروگرام شروع کرنے کی راہ ہموار کرے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔