سعودی خاتون آرٹسٹ ’جدید ٹیکنالوجی‘ کی مدد سے کارٹون تیار کرنے میں کامیاب

سعودی عرب میں فائن آرٹ کی 23 سالہ طالبہ رحمہ نے سماجی زندگی سے متعلق واقعات کو کارٹون کی شکل میں پیش کرتے ہوئے جدید کمپیوٹر پروگرامز اور ٹیکنالوجی کی مدد سے کارٹون تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے

سعودی خاتون آرٹسٹ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارٹون تیار کرنے میں کامیاب
سعودی خاتون آرٹسٹ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارٹون تیار کرنے میں کامیاب
user

قومی آواز بیورو

سعودی عرب میں فائن آرٹ کی ایک طالبہ 23 سالہ رحمہ سماجی زندگی سے متعلق واقعات کو کارٹون کی شکل میں پیش کرتے ہوئے جدید کمپیوٹر پروگرامز اور ٹیکنالوجی کی مدد سے کارٹون تیار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی فائن آرٹ کی طالبہ رحمہ کی اس غیرمعمولی کامیابی پر اسے مقامی اور عالمی سطح پر آرٹ کے شعبے سے وابستہ شخصیات کی طرف سے سراہا گیا ہے اور ان کے فن کی غیرمعمولی تعریف کی جا رہی ہے۔

ایک ایسی ہی کارٹون کہانی میں سعودی آرٹسٹ نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کی طرز زندگی کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔ کہانی میں ایک بلی، چھوٹے چھوٹے مکانات، درختوں پر پرندے اور ایک بچے کو مشہور عرب شاعر 'المتنبی' کا دیوان پڑھتے دکھایا گیا ہے۔


میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمہ نے کہا کہ کارٹون سازی اس کا بچپن کا شوق ہے۔ اس شوق کو مزید جلا بخشنے میں اس کے والدین اور اساتذہ نے بھی اس کی مدد کی۔ میٹرک کے بعد اس نے یونیورسٹی میں تعلیم کے لیے کارٹون سازی ہی کا مضمون منتخب کیا۔ یونیورسٹی کے آخری دو سال میں اس نے پیشہ وارانہ بنیادوں پرکارٹون سازی کا کورس کیا اور اسی کو بعد میں اس نے اپنے مستقبل کا پیشہ بنا لیا۔

رحمہ کے تخلیق کردہ کارٹون اور ان میں‌ بیان کردہ کہانیوں کو عالمی معیار کی کارٹون فلموں‌ کے معیار کے مطابق دیکھا جا رہا ہے۔ عوامی سطح پر رحمہ کے تیار کردہ کارٹون کہانیوں کو غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 14 Aug 2020, 5:40 PM