اہم خبریں: ساہتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ ادیب منگلیش ڈبرال کا انتقال، کورونا سے تھے متاثر
’لوٹ بند کرو مودی سرکار‘، راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر حملہ
کانگریس رہنما راہل نے گاندھی نے تیل قیمتوں کی بڑھتی مہنگائی کے حوالہ سے مودی حکومت پر نشانہ لگایا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’’آندولن کرتے کسان ہوں، یا جنتا پر مہنگائی کی مار، پٹرول ڈیزل بھی پہنچ سے باہر، اب پانی ہو گیا سر سے پار۔ لوٹ بند کرو مودی سرکار۔‘‘
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کے ساتھ ایک خبر بھی شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ تیل کے دام دو سال کی ریکارڈ بلندی پر ہیں اور ٹیکس کم نہ کیا گیا تو پٹرول کے دام دو مہینے میں 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر سکتے ہیں۔ خبر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملک کے بیشتر شہروں میں اس وقت پٹرول 90 روپے فی لیٹر کی قیمت پر دستیاب ہے۔
ساہتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ ادیب منگلیش ڈبرال کا انتقال، کورونا سے تھے متاثر
ہندی ادب کے مشہور و معروف ادیب اور ساہتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ شاعر منگلیش ڈبرال کا بدھ کے روز ایمس اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ منگلیش ڈبرال کورونا سے متاثر تھے اور ان کا علاج دہلی واقع ایمس میں چل رہا تھا۔ ان کے انتقال کی خبر سے ادبی دنیا میں رنج و غم کا ماحول دیکھنے کو مل رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ منگلیش ڈبرال کی پیدائش 14 مئی 1949 کو ٹہری گڑھوال، اتراکھنڈ کے کافل پانی گاؤں میں ہوئی تھی۔
پنجاب اور ہریانہ کے کئی علاقوں میں گہری دھند اور ہلکی بارش کے آثار
چندی گڑھ: پہاڑوں پر برفباری اور بارش کے ساتھ شمال مغربی خطے میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں گھنا کہرا اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ موسم کے مرکز نے 11 دسمبر کو میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے۔ آج کا دن ابر آلود رہا۔ چندی گڑھ کا کم سے کم درجہ حرارت معمول سے چار ڈگری زائد، انبالہ، کرنال، بھوانی، آدم پور، دہلی کا درجہ حرارت نو ڈگری، حصار آٹھ ڈگری، نارنول، روہتک، 10 ڈگری، سرسا، لدھیانہ، 12 ڈگری سیلسیس رہا۔ پٹیالہ، ہلواڑہ، بٹھنڈا، ہلوارا اور گورداس پور کا درجہ حرارت باالترتیب 11 ڈگری سیلسیس، بارش کے بعد سری نگر میں دو ڈگری سیلسیس، جموں کادرجہ حرارت 13 ڈگری رہا۔ ہماچل پردیش میں اونچائی پر برفباری اور دیگر مقامات پر بارش ہوئی۔ توقع ہے کہ آئندہ دو دن میں موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔ شملہ کا درجہ حرارت 10 ڈگری، منالی چھ ڈگری، سولن چھ ڈگری، کلمہ دو ڈگری، ناہن 11 ڈگری، انا نو ڈگری، دھرم سالہ آٹھ ڈگری، بھونٹر سات ڈگری، منڈی سات ڈگری، کانگڑا 11 ڈگری، سندر نگر سات ڈگری سیلسیس سے زیادہ رہا۔
پلوامہ مڈبھیڑ میں تین ملی ٹنٹ ہلاک، ایک شہری زخمی
سری نگر: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بدھ کے روز محاصرہ اور تلاشی مہم کے دوران سلامتی دستوں کے ساتھ ہوئی مڈبھیڑ میں تین ملی ٹنٹ مارے گئے جبکہ ایک شہری زخمی ہو گیا، سرکاری ذرائع کے مطابق ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر نیشنل رائفلس، سینٹرل ریرزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور جموں و کشمیر پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس نے ٹیکین گاؤں میں صبح کے وقت مہم شروع کی۔ سلامتی فورس کے جوان گاؤں میں ایک متعینہ (ہدف) علاقے کی جانب بڑھ رہے تھے، اسی وقت وہاں چھپے ملی ٹنٹوں نے خود کار ہتھیاروں سے اندھادھند گولی باری شروع کر دی۔ سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں گولیاں چلائیں۔ دونوں کے مابین مڈبھیڑ کے دوران تین ملی ٹنٹ مارے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گولی لگنے سے ایک شہری صادق لون زخمی ہو گیا جسے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جائے مڈ بھیڑ سے ہتھیار اور گہ بارود بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ آخری رپورٹ ملنے تک مڈبھیڑ جاری تھی۔ اس دوران کسی طرح کی افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کے لیے احتیاطاً انتظامیہ نے پلوامہ میں انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی ہیں۔ لاء اینڈ آرڈر (امن عامہ) قائم رکھنے کے لیے اضافی سلامتی دستوں کو تعینات کیا گیا ہے۔
ایلورو میں پُراسر ار بیماری،حقیقی وجوہات کو عوام کے سامنے لایا جائے...چندرابابو
حیدرآباد:آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرابابو نائیڈو نے جگن موہن ریڈی حکومت سے خواہش کی ہے کہ وہ ایلورو میں پُراسرار بیماری کی حقیقی وجوہات کو عوام کے سامنے لائیں۔ انہوں نے وزیراعلی کو لکھے گئے مکتوب میں کہا کہ پینے کے پانی میں لیڈ اور نکل کی موجودگی سے لوگوں میں خوف پایا جاتا ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طورپر اس تشویش کو دور کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ موبائل منرل واٹرپلانٹس سے ہی مناسب پینے کے پانی کی سپلائی ہو۔ اس خصوص میں حکومت اقدامات کرے۔ نائیڈو نے کہا کہ اس پانی میں بھاری میٹلس کی موجودگی سے حاملہ خواتین، بچوں اور معمر افرادکی صحت پر شدید اثر پڑسکتا ہے۔ ہر مریض کی صحت پر طویل مدتی اساس پر نظر رکھنی چاہیے اور قومی وبین الاقوامی طبی ماہرین کے ذریعہ بہترطبی نگہداشت کو یقینی بنانا چاہیے۔
پارتھیو پٹیل کا کرکٹ کے تمام فارمیٹوں سے ڑیٹائرمنٹ کا اعلان
انڈین وکٹ کیپر بلے باز پارتھیو پٹیل نے کرکٹ کے تمام فارمیٹوں سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے بدھ کے روز ایک پوسٹ کے ذریعے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ پینتیس (35) سالہ پارتھیو پٹیل نے اپنے 18 سال کے کیئر میں ہندوستان کے لئے 25 ٹیسٹ، 38 ونڈے اور 2 ٹی 20 مقابلے کھیلے۔
مودی جی کے راج میں اصلاح مطلب چوری! راہل گاندھی
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی پر زبردست حملہ بولا اور کہا کہ مودی جی کے راج میں اصلاح کرنے کا مطلب چوری ہوتا ہے۔
انہوں ٹوئٹ کیا، ’’مودی جی کے راج میں اصلاح مظلب چوری! یہی وجہ ہے کہ وہ جمہوریت سے نجات چاہتے ہیں۔‘‘ ٹوئٹ کے ساتھ راہل گاندھی نے ٹو مچ ڈیموکریسی یعنی جمہوریت کی انتہا کے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا ہے۔
مودی جی کے راج میں اصلاح مطلب چوری! راہل گاندھی
سو دنوں میں 10 کروڑ ڈوز دستیاب ہوں گے: بائیڈن
واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا کہ صدر کا عہدہ سنبھالنے کے پہلے سو دنوں میں ان کی انتظامیہ 10 کروڑ کووِڈ۔19 ویکسین کی خوراک حاصل کرے گی۔ بائیڈن نے وِلمِنگٹون، ڈیلاورے میں نمائندوں سے بات چیت میں کہا،’ان کی ٹیم پہلے 100 دنوں میں کووِڈ۔19 ٹیکے کی کم از کم 10 کروڑ حاصل کرنے میں مدد کرے گی۔ ملک میں کورونا کے حالات بہتر ہونے سے پہلے ہی اس کا قہر مزید بڑھ سکتا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ امریکی عوام کو ویکسین لینے کے لیے راضی کرنے کی بیداری کی ضرورت ہوگی کیونکہ کئی افراد اسے لینے سے خوفزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر کا عہدہ سنبھالنے کے پہلے 100 دنوں کے اندر اسکولوں کو کھولنا چاہتے ہیں، یہ کانگریس پر منحصر ہے کہ وہ کووِڈ۔19 راحت قانون پاس کرتی ہے یا نہیں۔
امریکی انتظامیہ کو آنے والے دنوں میں ہر شخص کو دو ویکسین کی منظوری دینے کی امید ہے جو دسمبر میں 10 کروڑ خوراک دینے کے لیے بعد میں آنے والے مہینوں میں ایک کروڑ سے زائد افراد کو خوراک پہنچانے پرکام کرے گا۔ حکومت کی سنہ 2021 کی دوسری سہہ ماہی کے آخر تک تقریباً تمام امریکی شہریوں کی ٹیکہ کاری کرنے کا منصوبہ ہے۔
پینسلوینیا کے نتائج کی توثیق رد کرنے سے متعلق عرضی خارج
واشنگٹن: امریکہ کی سپریم کورٹ نے صدارتی انتخاب 2020 کے پینسلوینیا میں آئے نتائج کی توثیق کے رد کیے جانے سے متعلق ریپبلیکن کی عرضی کو خارج کر دیا ہے۔ جسٹس الیٹو نے معاملے کی شنوائی کے بعد یہ عرضی کے منگل کے روز خارج کر دی۔ امریکی کانگریس کے مائیک کیلی نے اپنی عرضی میں گذشتہ نومبر میں ہوئے الیکشن کے پینسلوینیا میں آئے نتائج کا سرٹیفکیٹ جاری کیے جانے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
ایم پی میں سڑک حادثہ، یوپی کے 6 باشندوں کی موت
چھترپور: مدھیہ پردیش کے ضلع چھترپور کے مہاراج پور تھانہ حلقے میں ایک جیپ کے کوئیں میں گرنے کے سبب چھ افراد کی موت ہو گئی اور دیگر تین کو بہ حفاظت نکال لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مہاراج پور تھانہ حلقے کے ’دیوان جی کا پورہ‘ کے قریب اترپردیش کے ضلع مہوبہ سے آئی ایک جیپ رات کو حادثے کا شکار ہو کر کوئیں میں گر گئی جس کے نتیجےمیں چھ افراد کی موت ہو گئی اور دیگر تین کو کوئیں میں سے نکال لیا گیا۔
انھیں معمولی چوٹ پہنچی ہے۔ سبھی کو اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس نے دیہی افراد کی مدد سے جیپ کو کوئیں سے نکال لیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ ہلاکتوں کی شناخت چھترپال، راجو کشواہا اور گھنشیام کے بطور ہوئی ہے۔ تین دیگر افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ سبھی اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے باشندے ہیں اور ضلع میں ایک بارات میں آئے تھے۔
پلوامہ میں مڈبھیڑ، دو جنگجو ہلاک
سری نگر: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بدھ کے روز سلامتی دستوں نے مڈبھیڑ میں دو نامعلوم جنگجوؤں کو مار گرایا۔ جموں و کشمیر پولیس کے مطابق سکیورٹی فورسز کے ساتھ آج مڈبھیڑ میں دو نامعلوم جنگجو مارے گئے اور تلاشی مہم ہنوز جاری ہے۔ مڈبھیڑ کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ یہ مڈبھیڑ پلوامہ کے ٹیکین علاقے میں ہوئی ہے۔
امریکہ میں کورونا کے ایک کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ کیسز سامنے آئے
واشنگٹن: امریکہ میں کورونا وائرس کے معاملات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اب تک ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد افراد اس وبا کی زد میں آچکے ہیں۔ یہ اطلاع جان ہاپکنس یونیورسٹی نے دی ہے۔ مریکہ میں اب تک 15019092 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جن میں 284887 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز امریکہ میں ہوئے ہیں۔
پوتن کی صحت کی افواہیں درست نہیں ہیں: پیسکووف
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکووف نے منگل کے روز روس کے صدر ولادمیر پوتن کی مبینہ صحت سے متعلق مسائل کے بارے میں افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب ’بے بنیاد‘ ہے۔ پیسکووف نے پیر کے روز صدر کے بارے میں جاری معلومات پر بھی تبصرہ کیا۔ انہوں نےبتایا کہ کریملن بخوبی واقف ہے کہ ان معلومات کے پیچھے کون ہے۔
پیسکووف نے یہاں صحافیوں کو بتایا ’’صدر کی صحت سے متعلق جاری معلومات بے بنیاد ہیں۔ میرے خیال میں اس میں کوئی شائستگی نہیں ہے۔ وہ ہم سے پوچھ سکتے تھے ، ہم اس کا جواب دیتے۔‘‘ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پوتن اپنے خلاف پھیلنے والی خبروں سے پریشان نہیں ہیں۔ ہمیشہ ایسی ہی خبریں آتی رہی ہیں اور صدر نے ان پر کبھی توجہ نہیں دی۔
پیسکووف نے کہا ’’یہ صدر کی پسند ہے۔ انہوں نے کئی بار واضح طور پر کہا ہے اور وہ ان اصولوں پر مستقل طورسے عمل پیرا ہیں۔ جیسا کہ دلیل دی جاتی ہے کہ شہریوں کو ایک صدر کا کو جاننا چاہئے ، کیونکہ انہوں نے صدر منتخب کیا ہے۔ تمام شہری صدر کے بارے میں جانتے ہیں۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔