عظیم کھلاڑیوں نے مدرس ڈے پر کہا ’ماں تجھے سلام‘
دنیا بھر میں اتوار 13 مئی کو بین الاقوامی مدرس ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے اور مختلف کھیلوں سے وابستہ ہستیوں نے اس موقع پر اپنی ماں کو پرجوش پیغام دیئے۔
چاہے کوئی عام شخص ہو یا بڑی ہستی تمام زندگی میں ایک شخص جس کا ہمیشہ اہم کردار رہتا ہے وہ ہے اس کی 'ماں'۔ بین الاقوامی ’مدرس ڈے‘ کے موقع پر ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر، وراٹ کوہلی سائنا نہوال اور پی آر شری جیش سے لے کر ملک اور دنیا کی بڑی کھیل ہستیوں نے اپنی ماں کا شکریہ ادا کیا۔
دنیا کے عظیم کرکٹر سچن نے ہمیشہ ہی اپنی والدہ کو عوامی طور پر محبت اور ان کے تعاون کے لئےاپنا شکریہ ادا کیا ہے، لیکن اس خاص موقع پر انہوں نے فیس بک اور انسٹاگرام پر اپنی ماں کی ایک تصویر پوسٹ کی اور لکھا ’’یہ وہ ہستی ہیں جو کسی کی بھی جگہ لے سکتی ہیں لیکن ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔‘‘
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ نے بھی اپنی ماں کو سپر ہیرو بتایا اور لکھا ’’ماں، اصلی سپر ہیرو ہوتی ہیں۔ ان سے بہتر سپر ہیرو اور کوئی نہیں ہو سکتا۔‘‘
دولت مشترکہ کھیلوں کی گولڈ میڈلسٹ خاتون بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نے بھی اپنی ماں کے ساتھ سوشل ویب سائٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی اور اپنی ماں کو مبارک باد دی۔ انہوں نے لکھا ’’ہیپی مدرس ڈے۔‘‘
ہندوستانی کھلاڑیوں میں ریو اولمپکس 2016 کی کانسے کا تمغہ جیتنے والی ساکشی ملک، ہندوستانی انڈر-17 فیفا ورلڈ کپ ٹیم کے گول کیپر دھیرج سنگھ مورانگتھم، ہاکی کھلاڑی پی آر شريجیش، جمناسٹ دیپا کرماکر، مکے ایم سی میريكام نے بھی اپنی اپنی ماں کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی مدرس ڈے کے موقع پر اپنے کیریئر اور زندگی کو سنوارنے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
ہندوستانی کھلاڑیوں کے علاوہ سابق آسٹریلیائی لیگ اسپنر شین وارن اور جنوبی افریقہ کے فاف ڈو پلیسس نے بھی ٹوئٹر پر اپنی ماں کے ساتھ تصاویر شیئر کی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔